منہاج القرآن انٹرنیشنل(فرانس) کے مرکزلاکورنیو پر لیلۃ القدر کا عظیم الشان پروگرام

مورخہ: 14 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل(فرانس) کے مرکز لاکورنیو پر لیلۃ القدر کا مرکزی پروگرام مورخہ 14اگست 2012ء کو ہوا۔منہاج القرآن فرانس کی تاریخ کا یہ سب سے بڑالیلۃ القدر کا اجتماع تھا جس میں حاضرین اتنی کثیر تعداد میں شریک ہوئے کہ مرکز کی پرانی اور نئی بلڈنگز کے علاوہ باہر کی سڑک پر بھی نماز تراویح کا اہتمام کرنا پڑا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان تھے۔ نماز تراویح کی ادئیگی کے بعدعلامہ حافظ نذیر احمد خان نے اپنے دست مبارک کے ساتھ منہاج القرآن کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا اور دعا کی۔اس موقع پر آپ کے ہمراہ امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری، صدرمنہاج القرآن فرانس ملک شبیر احمد اعوان، سینئر نائب صدرچودھری محمد اشرف، جنرل سیکرٹری قاضی محمد ہارون، منہاج سکور فرانس کے صد ر محمد نعیم چودھری، صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن چودھری محمد اعظم ، ناظم تدفین کمیٹی حاجی محمد یعقوب، نائب ناظم صوفی نیاز احمد اور ممبران ایگزیکٹو کونسل نے بھی شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی، منہاج نعت کونسل فرانس نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔نقابت کے فرائض علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے ادا کئے۔ پروگرام میں مرکزی خطاب علامہ حافظ نذیر احمد خان اور علامہ حسن میر قادری نے کئے۔ نماز تراویح میں قرآن پاک سنانے والے حفاظ کرام کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ اس کے بعد محفل ذکر منعقد ہوئی۔ پروگرام کے اختتام پر خصوصی دعا علامہ حافظ نذیر احمد خان نے کرائی۔ اس کے بعد جملہ شرکاء نے سحری کی اور باجماعت نماز فجر اداکی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

Top