منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس ) کے زیر اہتمام ختم قرآن پاک کا عظیم الشان پروگرام

مورخہ: 14 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 14 اگست 2012ء بروز منگل کو ختم قرآن پاک کا عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن(یوکے ویورپ) کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم اور منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرنس ) کے ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین گجر نے خصوصی گفتگو کی۔

ختم قرآن پاک کی تقریب کا آغاز نماز تراویح کے بعد قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد سید چاند شاہ نے انتہائی خوبصورت انداز میں آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی سعادت حاصل کی۔علامہ چودھری رازق حسین گجر نے علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری اور قاری نورالامین قادری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کرقرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی۔علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے قرآن پاک کی حقانیت کے حوالہ سے مدلل گفتگو کی۔

ختم قرآن کی تقریب کی صدارت حاجی خلیل (سرپرست منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس) نے کی جبکہ راحت حسین(صدر)، زاہد محمود چشتی(سابقہ صدر)، فلک شیر(ناظم)، شوکت علی(ناظم مالیات)، صابر حسین(نائب صدر)، غلام فرید(نائب ناظم مالیات)کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ لیگ گارج لے گونس کی ایگزیکٹو باڈی کے اراکین نے شرکت کی اور علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری اور قاری نور الامین قادری کو ختم قرآن پر عرفان القرآن بطور گفٹ پیش کئے۔ تقریب کا اختتام علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کی خصوصی دعا سے ہوا۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

Top