نظامت تربیت کا گھوٹکی میں معلمین کے لیے آئیں دین سیکھیں تربیتی کیمپ

منہاج القرآن کی مرکزی نظامت دعوت وتربیت کے زیراہتمام اندرون سندھ میں رفقاء وابستگان کو بنیادی دینی تعلیمات سکھانے کیلئے "آئیں دین سیکھیں" کورسز کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں گھوٹکی میں ایک روزہ تربیتی کیمپ برائے معلمین کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی نظامت تربیت کے ناظم غلام مرتضیٰ علوی اور نظامت دعوت و تربیت کے علامہ محمد شریف کمالوی نے کیمپ میں شرکت کی۔

گھوٹکی میں تربیتی کیمپ کا آغاز ظہر کی نماز کے بعد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سے ہوا۔ اس کے بعد تمام شرکاء کو فضیلت علم کے موضوع پر شیخ الاسلام کا خطاب سنایا گیا۔

کورس میں شرکت کے لیے شرکاء کی باقاعدہ رجسٹریشن بھی کی گئی۔ کیمپ میں 60 سے زائد مرد و خواتین نے شرکت کی۔ جن میں مرد و خواتین معلمین اور معلمات بھی شامل تھے۔ شرکاء کو کورس کے لیے فائلیں اور لٹریچر بھی فراہم کیا گیا۔

مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علو ی نے "آئیں دین سیکھیں" کورس کا تعارف کرایا۔ انہوں نے کورس کے قواعد و ضوابط، نصاب تدریس، امتحانات اور سرٹیفیکیٹ کے متعلق تمام اہم امو ر پر تفصیلی بریفنگ دی۔

کورس کے دوران نماز عصر کا وقفہ کیا گیا، جس میں تمام شرکاء نے نماز کی ادائیگی باجماعت کی۔ اس کے بعد علامہ محمد شریف کمالوی نے شرکاء کو عرفان القرآن کورس کا تعارف کرایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے آئین دین سیکھیں کے نصاب "نصاب تربیت" کی تدریس کی اور کورس کے لیے طریقہ تدریس پر بھی مکمل بریفنگ دی۔

کیمپ اپنے انتظامات شرکاء اور مقاصد کے اعتبار سے کامیاب رہا۔ کیمپ کے کامیاب انعقاد کے سلسلہ میں محمد ندیم صدر تحریک منہاج القرآن گھوٹکی، ناظم تحریک راشد شہزاداور ان کے والد گرامی عبدالرزاق نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

نماز مغرب کے بعد تربیتی کیمپ اختتام پزیر ہوا۔

تبصرہ

Top