سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن خانگڑھ شریف ضلع گھوٹکی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مرکزی ناظم اعلی سندھ تحریک منہاج القرآن مخدوم ندیم ہاشمی نے تقریب کی صدارت کی۔ کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ عبدالستار چوہان، صوبائی صدر ایم ایس ایم علی قریشی، منہاج القرآن علماء کونسل سندھ کے صدر مفتی عبدالحفیظ کھوڑو، صدر منہاج القرآن صدر منہاج القرآن خانگڑھ حاجی مظفر حسین مہر، ناظم منہاج القرآن خان گڑھ علامہ حافظ عبدالقیوم نوناری اور رفقا وابستگان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گھوٹکی سندھ کے زیراہتمام درس قرآن منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کے شاگرد علامہ محمد محسن منہاجین نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن ڈھرکی سندھ کے زیراہتمام درس قرآن منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ محمد محسن منہاجین نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گھوٹکی کا تنظیمی اجلاس امیر منہاج القرآن اپر سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رفاقت سازی مہم کو بھرپور طریقے سے مکمل کرنا ہے۔
تحریک منہاج القرآن ڈہرکی، سندھ کے زیراہتمام ’’میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں پیر سید کاظم حسین شاہ سرپرست و مہتمم جامعہ منہاج القرآن طارق روڈ کراچی نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن خانگڑھ ضلع گھوٹکی سندھ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی، پروگرام کی صدارت صوبائی امیر تحریک منہاج القرآن سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن خانگڑھ شریف ضلع گھوٹکی کے زیر اہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن 07 فروری 2020 کو حافظ عبدالقیوم نوناری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن گھوٹکی کے عہدیداران حافظ عبدالستار سعیدی اور عبدالشکور سمیت تحریک منہاج القرآن کے رفقاء اور غلامان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گھوٹکی سندھ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منہاج القرآن اسلامک سنٹر گھوٹکی میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ محمد محسن منہاجین نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن خانگڑھ ضلع گھوٹکی کے زیراہتمام 6 دسمبر 2019ء کو ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا جس کی صدارت علامہ حافظ عبدالقیوم نوناری نے کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن تحصیل گھوٹکی کے صدر عبدالخالق سمیت دیگر عہدیدان و کارکنان اور رفقاء شریک تھے۔ اس موقع پر علامہ محمد محسن منہاجین نے کیا خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن گھوٹکی کے زیراہتمام جامع مسجد منہاج القرآن گھوٹکی میں درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد محسن قادری منہاجین نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن گھوٹکی کے ضلعی رہنما محمد امین کلوڑ، حلقہ درود انچارج عبدالخالق اور رفقاء و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈہرکی (ڈسٹرکٹ گھوٹکی ) کے زیراہتمام 17 جون 2019ء کو شہدا ماڈل ٹاؤن لاھور کی 5ویں برسی کے سلسلہ میں منہاج آفس نزد دستگیر پمپ صدیق کالونی ڈہرکی میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈویژن کوآرڈینیٹر سکر محمد اسحاق سمیجو، صدر تحریک منہاج القرآن ڈہرکی سعید احمد خان ڈہر اور معززیں شہر، سیاسی و سماجی شخصیات اور تحریک کے کارکناں و عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں شہداء کے لیے فاتحہ بھی پڑھی گئی۔
منہاج القرآن لوئر سندھ کا ایک اہم اجلاس 3 جنوری 2019ء کو حیدرآباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت منہاج القرآن لوئر سندھ کے کوارڈینیٹر فوجی مشتاق قایُمخانی نے کی۔ اجلاس میں امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری PAT، ناظم سندھ سید کامران پرویز ماتلی کے صدر حافظ محمد جمن کی قیادت میں 4 رکنی وفد اور نوابشاہ سے ڈاکٹر کاشف احمد کی قیادت میں 2 رکنی وفد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القران کھپرو کے زیراہتمام ’’شان غوث اعظم‘‘ کے عنوان سے گاؤں حاجی احمد میں درس قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ محمد محسن قادری منہاجین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر امیر تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ سید زاہد علی شاہ، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو شوکت علی خان قائم خانی، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک کھپرو عبداللہ کنبھار، ناظم دعوت کھپرو علامہ احمد رضا درس منہاجین، گاؤں کے معززین اور وابستگان تحریک منہاج القران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈہرکی سندھ کے زیراہتمام ’’جشن غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘‘ منہاج سیکرٹریٹ ڈہرکی میں منعقد ہوا۔ پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے جنرل سیکرٹری محمد اقبال سمیجو، نائب امیر تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ گھوٹکی الحاج محمد امین خان کلوڑ اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
منہاج القرآن گھوٹکی سٹی میں گوشہ درود پاک کا قیام کر دیا گیا، اہلیان گھوٹکی شہر کو مبارکباد۔ تحریک منہاج القرآن ڈہرکی سٹی کی طرح ہر ہفتے اور جمعرات بعد نماز مغرب حلقہ درود و فکر منعقد ہو گا اور روزانہ شام بعد نماز عصر بھی مختصر محفل درود پاک ہوتی رہے گی۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.