گھوٹکی: ڈہرکی میں شیخ الاسلام کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب

تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک ڈہرکی کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب الشمس ہوٹل ڈہرکی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن سکھر ڈویژن کے ناظم محمد اسحاق سمیجو، تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان سمیت مختلف مذہبی، سماجی اور سیاسی تنظیمات کے نمائندے شریک تھے۔ شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کی دعا کی۔

تبصرہ

Top