منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز نیکیا میں سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز نیکیا میں مورخہ 27 فروری 2012ء بروز سوموار کو سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پا ک سے ہوا جس کی سعادت قاری مدثر مصطفی نے حاصل کی، مظہر اقبال، محمد رفیق، دانش بشیر، عمران قادری، علی قادری، وہاب علی اور ملک نسیم اعوان نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ محفل میں منہاج القرآن اٹلی کے ڈائریکٹر علامہ غلام مصطفی مشہدی نے ایمان افروز خطاب کیا جس میں انہوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت، ادب اور اتباع کی تعلیمات کو اجاگر کیا۔

محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر رانا وقار احمد، سینئرنائب صدر جاوید اقبال اعوان، نائب صدر راجہ ضیاء الحق، ناظم الحاج شفیق اعوان، نائب ناظم طارق شریف، ناظم مالیات محمد یاسین، محمد زاہد، زیب الحسن قادری، محمد آصف قادری کے علاوہ منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے چودھری محمد اسلم، محمد جان، مسجد کے صدر محمد الیاس اور خطیب مرکز کپسیلی قاری محمد اکرم زاہد نے شرکت کی۔

رپورٹ: زیب الحسن قادری

تبصرہ

Top