سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام 13 مئی بروز ہفتہ بعداز نماز عصر تا مغرب منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی ایتھنزن یونان میں حضور فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمتہ اللہ علیہ کے 50ویں سالانہ عرس مبارک پر محفل نعت و ختم پاک کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے یونان میں ’’پیغام اِمام حُسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے جان کا نذرانہ پیش کر کے حق و باطل اور خلافت و ملوکیت کا فرق قیامت تک کے لیے واضح کر دیا ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا میرے بعد قرآن اور میری عترت یعنی میرے اہلِ بیت سے جڑے رہنا، کبھی گمراہ نہیں ہوگے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی دورے پر یونان پہنچ گئے، ایتھنز ائرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ارسلان خرم چیمہ، جنرل سیکرٹری غلام عباس، ڈائریکٹر محمد نواز ہزاروی و دیگر راہنماؤں اور ذمہ داران و کارکنان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر یورپین کونسل کے ذمہ داران محمد اقبال وڑائچ، فیض عالم قادری اور احمد جاوید بھی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ہمراہ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام شہدائے ماڈل کی 8ویں برسی کے موقع پر تعزیتی محفل کا اہتمام ریندی مرکز پر کیا گیا، جس میں علامہ محمد نواز ہزاروی ڈائریکٹر منہاج القرآن سنٹر ریندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ماڈل کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ دعائیہ تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ایتھنز یونان کے زیراہتمام 19 فروری 2022 کو بعد نماز عشاء ایک مقامی ہوٹل میں شیخ الاسلام کی 71 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں یونان کے تمام مکاتب فکر کے سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری حلقوں سمیت میڈیا کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں امیر تحریک منہاج القرآن یونان غلام مرتضیٰ قادری نے خطاب کیا اور گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی، انہوں نے شیخ الاسلام کی علمی و ملی اور عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام ذیلی مرکز برہامی میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ ظفر عباس طاہر ڈاٸریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام اسلامک سنٹر رہندی میں یوم تاسیس منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم چیمہ نے کیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی ایگزیکٹیو کونسل، یوتھ لیگ، منہاج نعت کونسل یونان سمیت تمام عہدیداران و کارکنان اور وابستگان منہاج القرآن نے بڑی تعداد میں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام سالانہ محفل عید میلاد النبی ﷺ 17 اکتوبر 2021 کو اسلامک سنٹر رہندی میں انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ارسلان خرم چیمہ اور ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان غلام عباس مصطفوی نے کی۔ عوام کی کثیر تعداد نے محفل میں شرکت کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام سالانہ ’’پیغام امام حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے معرکہ میں شہادت کا عظیم فریضہ سرانجام دے کر پیغام دیا کہ باطل کے سامنے سر تو کٹ سکتا ہے، جھکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حق پر قائم رہنا اور وقت کے یزید کے سامنے کلمہ حق پر ڈٹ جانا ہی حسینی ہونے کی نشانی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ایتھنز کے زیراہتمام شہدائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ساتویں برسی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گوشہ درود، قرآن خوانی اور محفل نعت شامل تھی۔ اس موقع پر مقررین نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے انصاف کا مطالبہ بھی کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین رحمۃ اللہ علیہ کے 48 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب 29 مٸی 2021ء کو آنلائن منعقد ہوئی، جس میں حلقہ درود کی محفل بھی شامل تھی۔ پروگرام میں صدر منہاج القران انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم چیمہ، ناظم غلام عباس مصطفوی اور ایگزیکٹو ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں 24 فروری 2021ء کو منہاج القران انٹرنیشنل یونان کے ناظم مالیات عابد علی جٹ اور ناظم حلقہ دورود قاری محمد اقبال کی رہائش گاہ پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان اسلامک سنٹر رہندی میں 17 اکتوبر 2020ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 40 ویں یوم تاسیس کی پرقوقار تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض غلام عباس مصطفوی نے ادا کیے، تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری عاقب جاوید نے حاصل کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز دنیا بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونان کی طرف سے سیکڑوں مستحق گھرانوں میں منہاج رمضان راشن پیکجز تقسیم کیےگئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کے سلسلہ میں 23 فروری 2020ء کو نیکیادیموس ہال ایتھنز میں قائد ڈے کی تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرا م میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ نور احمد نور (ناروے) مہمانِ خصوصی تھے جبکہ علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.