یونان: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان کے زیر اہتمام مورخہ 23 جنوری 2013 ء جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے ایک عظیم الشان محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے نعت خوانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ نواز احمد ہزاروی (ڈائریکٹر مرکز ریندی) نے حاصل کی۔ زیب الحسن قادری نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے میں ہر نعت خواں نے اپنے اپنے انداز میں محفل میں عشق وسرور کی فضا قائم کردی۔ گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں ملک نسیم اعوان، محمد رفیق، قیصر فاروق، عکاشہ امجد، فیاض گوہر، محمد شکیل، عثمان سبحانی، عبدالجبار، حافظ محمد ساجد اور ماراتھونا سے حق نواز شامل تھے۔

عظیم الشان محفل میں خطاب کے لئے کوروپی سے علامہ محمد خالد قادری نے خصوصی شرکت کی اور اپنے جوشیلے اور مدلل انداز میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صفات پر گفتگو کی اور آج کے دور میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے سنت مبارکہ کو اپنانے پر زوردیا۔ درود وسلام کے بعد عامر علی گھمن(نائب صدر) کی طرف سے لنگر اور مٹھائی سے آنے والے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

رپورٹ: منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان

تبصرہ

Top