یونان: منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن کونسل یونان کے زیر اہتمام یوم پاکستان سیمینار

مورخہ: 23 مارچ 2014ء

23 مارچ بروز اتوار دن 2 بجے منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن کونسل یونان کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان یوم پاکستان سیمینارکا انعقاد ہوا جس میں اہل وطن نے بڑے جوش و خروش اور ولولے سے شرکت کی۔ مہمان خصوصی شفقت اللہ خان (سیکرٹری سفارتخانہ پاکستان ) نے اپنے عملے کے ساتھ شرکت کی، اس کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے تمام ذیلی مراکز اور صحافی برادری (پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا) سے بھی خصوصی نمائندگی ہوئی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت خالد محمود قادری(خطیب مسجد ہذا) نے حاصل کی آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سجاد حسین قادری (صدر منہاج نعت کونسل) نے اپنے انداز میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض چوہدری مدثر خادم سوہل(ناظم پیس اینڈ اینٹی گریشن کونسل یونان) نے بخوبی سر انجام دیئے۔اس کے بعد 23 مارچ کے حوالہ سے ملی نغمے پیش کئے گئے اور یونان بھر سے قائدین نے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالہ سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں محمد اسلم چوہدری(ناظم رابطہ منہاج القرآن یونان)، باقر علی چغتائی، محمد اقبال، مظہر اقبال، محمد سیفی، متوسط علی شاہ(صدر اسلامک فورم یونان)، محمد آصف کیانی(صدر پاکستان تحریک انصاف)، محمد شبیر دہامہ(صدر پاکستان پیپلز پارٹی یونان)، حاجی محمد بشیر شاد (ہفت روزہ ایتھنز ایکسپریس، شاعر)، امتاز عالم جعفری (صدر مہریہ نصیریہ ٹرسٹ یونان)، مرزا بشیر احمد عاصی(صدر ذیلی مرکز منہاج القرآن کیپسیلی، شاعر منہاج)، نڈیم بٹ (پاکستانی کمیونیٹی) اور غلام مرتضیٰ قادری(ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان)شامل تھے۔

آخر میں مہمان خصوصی شفقت اللہ خان (سیکرٹری سفارتخانہ پاکستان) یوم پاکستان کے حوالہ سے تجدید عہد، حکومتی پالیسیوں، یونان میں پاکستانی ایمبیسی کی موجودہ خدمات اور عوام کے لئے آئے دن سہولیات، حب الوطنی، بھائی چارے اور پاکستان کی کامیابی اور ترقی کے لئے ہر ایک کو اپنی اپنی ذمہ داری نبھانے کی تلقین کی۔ اس کے بعد ملک پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیں کی گئیں اورمنہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی جانب سے تمام آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور مہمانوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: مرزا امجد جان

تبصرہ

Top