منہاج القرآن یونان کے صدر محمد اسلم چوہدری کی وزارت مذہبی امور یونان کے جنرل سیکرٹری سے ملاقات

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر محمد اسلم چوہدری نے 25 جو لائی 2017ء کو یونان کی وزارت مذہبی امور کے جنرل سیکرٹری یورگوس کالانجیس سے ملاقات کی۔ سینئر نائب ناظم مرزا بشیر احمد بیگ اور امیر تحریک منہاج القرآن غلام مرتضی قادری بھی اس ملاقات میں شامل تھے۔ انہوں نے یوروگوس کالانجیس کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا یونانی زبان میں ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ اور دہشت گردی کے خلاف یونانی زبان میں مترجم فتویٰ بھی پیش کیا۔ عرفان القرآن اور فتویٰ کا چند ماہ قبل یونانی زبان میں ترجمہ کرایا گیا ہے۔

یورگوس کالانجیس نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی اس کاوش کو بہت سراہا اور انتہائی خوش آئندہ قرار دیا۔ انہوں نے بالخصوص دہشت گردی کے خلاف فتویٰ کا یونانی زبان میں ترجمہ کو یونانی عوام کیلئے منہاج القرآن اور اسلام کا بہترین پیغام اور تحفہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کاوش سے دنیا بھر میں فروغ امن، برداشت اور تحمل کے کلچر کو فروغ ملے گا۔

ملاقات میں محمد اسلم چوہدری نے یوروگوس کالانجیس کو تنظیمی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے یونان میں موجود تنظیمی معاملات اور مستقبل کےلائمہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا۔ جنرل سیکرٹری یورگوس کالانجیس نے منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

رپورٹ: شیخ اسد الہی (ناظم نشرواشاعت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان)

تبصرہ

Top