منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیرِاہتمام کرسمس اور قائد ڈے تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیرِاہتمام کرسمس اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے یومِ ولادت کے حوالے سے عظیم و الشان تقریب منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن یونان کے قائدین کے علاوہ کمیونٹی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات سیاسی، سماجی، مذہبی اور پریس کلب کے رہنماؤں سمیت گریک کے نامور وکلا اور کرسچن کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام میں نقابت کے فرائض ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان غلام عباس مصطفوی اور نائب صدر منہاج یوتھ لیگ یورپ شامیر امجد نے انجام دیے جس میں شرکا۶ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور بانی و سرپرستِ اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اسلام اور انسانیت کے لیے امن، اتحاد، بھائی چارہ اور اِتحاد بین المذاہب کے لیے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور منہاج القرآن یونان کے منہاج ڈائیلاگ فورم اور صدر ارسلان خرم چیمہ اور انکی پوری ایگزیکٹو باڈی کو تمام احباب نے مبارکباد دی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فلاحی خدمات کو سراہا اور آخر پہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے تقریب میں تشریف لانے والے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ علامہ محمد نواز ہزاروی نے قائداعظم کی درجات بلندی اور امت محمدیہ کے لیےخصوصی دعا کی۔

تبصرہ

Top