کامونکی: مرکزی ناظمہ تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ کا کامونکی اور مرید کے کا دورہ

مورخہ 2 تا 3 دسمبر مرکزی ناظمہ تربیت گلشن ارشاد نے تحصیل کامونکی اور مرید کے وزٹ کیا۔ وزٹ کا مقصد شیخ الاسلام کی پاکستان آمد پر فقید المثال عوامی استقبال کی بھرپور تیاریاں اور افرادی قوت میں بھی اضافہ تھا۔

محترمہ گلشن ارشاد نے کامونکی کی تحصیلی ٹیم کے ساتھ مل کر تمام یو سی کا وزٹ کیا جس میں حبیب پورہ، رحمن پورہ، ماڈل ٹاؤن، مسلم گنج ٹاؤن، رفیق کوٹ، سلامت پورہ، جنڈالی، دراجکے قابل ذکر ہیں۔

  

ان تمام علاقوں میں کارکنان اور خواتین کو شیخ الاسلام کی پاکستان آمد پر مکمل بریفنگ وپیغام دیا کہ آج پھر یزیدی نظام اسلامی اقدار کی پامالی کا سبب بن رہا ہے۔ پاکستانی عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی ممکن نہیں۔ غربت، بے روزگاری، قتل وغارت گری، خوف ودہشت نے معاشرے کو جہنم بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام حسینی کردار کے علمبردار بن کر ان تمام مسائل کا حل لےکر 23 دسمبر کو پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم ان کی قیادت میں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں اور قافلہ در قافلہ مینار پاکستان لاہور چلیں اور پاکستان کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان مواقع پر خواتین نے اپنے ہاتھ بلند کر کے آمادگی کا اظہار کیا۔ کامونکی سے مینار پاکستان آنے کے لیے خواتین کی 24 بسز  کنفرم ہوچکی ہیں۔ جبکہ مزید کے لیے کوشش کی جار ہی ہے۔

رپورٹ: نائب سربراہ میڈیا سیل ملکہ صبا

تبصرہ

Top