گوجرانولہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’سفیرامن‘‘ سیمینار

پاکستان عوامی تحریک پی پی 92 گوجرانوالہ کے زیراہتمام قائد ڈے اور سفیر امن سیمینار کی تقریب 27 فروری 2015ء نور میرج ہال میں منعقد ہوئی، جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔ تقریب میں امیر تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ عمران علی ایڈووکیٹ، سید محمود الحسن شاہ اور انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے خادم حسین انصاری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی فکری اور نظریاتی خدمات کو خراج تحسین پیش بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے حوالے سے خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔

اس موقع پر محمد رفیق نجم نے قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انقلاب کے لیے شب و روز کی محنت کے حوالے سے حاضرین کو بتایا۔ بعد ازاں اسلام آباد دھرنے میں شامل شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ تقریب کے آخر ڈاکٹر طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء تقریب نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت و تندرستی اور لمبی عمر کی دعائیں بھی کیں۔

رپورٹ: رفعت اشفاق چوھان (گوجرانوالہ)

تبصرہ

Top