سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ہری پور کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القران نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور اور انجینئر رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں تجدید دین کا کام سر انجام دے رہی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ہری پور کے زیراہتمام 23 فروری 2017 کو منہاج اسلامک سنٹر ہریپور میں تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ افنان بابر، خیبر پختونخواہ زون کی ناظمہ عائشہ مبشر سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن ہری پور نے علاقہ میں اجتماعی قربانی 2016 کا اہتمام کیا۔ جس کے لیے بڑے جانوروں سمیت بکرے چھترے بھی ذبح کیے گئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہری پور کی تنظیم نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مقامی لوگوں کے حصوں کے علاوہ بڑے پیمانے پر قربانی کا اہتمام کیا تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک ہری پور کے زیراہتمام 19 فروری 2017 کو بےنظیر بھٹو ہال ہری پور میں سفیرِ امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی اور ان کی مجددانہ کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.7M
ٹوٹر
© 1994 - 2019 Minhaj-ul-Quran International.