اسلام آباد: آؤ پاکستان بچائیں کرکٹ ٹورنامنٹ

منہاج القرآن یوتھ لیگ موہڑہ نور زون 2 فیڈرل ایریا اسلام آباد کے زیراہتمام ’آؤ پاکستان بچائیں کرکٹ ٹورنامنٹ‘ کا اہتمام کیا گیا، اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 10 دسمبر کو کھیلا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی خالد عباسی ناظم تحریک منہاج القرآن یونین کونسل کری اور اقبال شیخ کوآرڈینیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ Na 48 49 تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں نے شرکت کی۔ آخر میں تمام ٹیموں کے شرکاء کو 23 دسمبر کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔ جس کے بعد سب شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کے لیے لاہور جانے کا اعلان کیا۔

رپورٹ : جنید علی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ زون 2 فیڈرل ایریا اسلام آباد

تبصرہ

Top