اسلام آباد: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ایرانی سفیر مہدی ہنردوست سے ملاقات

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے وفد کے ہمراہ ایرانی سفیر آغا مہدی ہنردوست سے ایرانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔ وفد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور ڈائریکٹر فنانس عبدالرحمٰن شامل تھے۔

ایرانی سفیر آغا مہدی ہنردوست نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر امت مسلمہ کے اتحاد اور بین المسالک رواداری کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام تحریر و تقریر کے ذریعے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام کی علمی و فکری اور تجدیدی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے فروغ امن و محبت اور احترامِ انسانیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمِ اسلام میں انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے مربوط اور منظم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کو خطے کی ضرورت قرار دیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی طرف سے آغا مہدی ہنردوست کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دہشتگردی کے خلاف جاری کردہ مبسوط تاریخی فتویٰ کی کتاب پیش کی گئی اور انہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کے دورے کی دعوت دی گئی جو انہوں نے قبول کر لی۔

Dr Hussain Qadri called on Mehdi Hunar DostAmbassadaor of Islamic Rebulic of Iran in Islamabad along with Khurram Nawaz Gandapur Sec Gen MQI and Sohail Ahmad Raza Incharge Iran Desk MQI.

Posted by Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri on Monday, February 22, 2016

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top