اسلام آباد میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز اور روحانی تربیت کا کیمپ

مورخہ: 05 اگست 2019ء

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلام آباد کے جملہ فورمز کا 10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز اور روحانی تربیت کا کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ کے اختتامی سیشن میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرکزی اور مقامی قیادت کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء، وکلاء اور خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ مرکزی قائدین میں سے علامہ غلام مرتضی مرکزی ناظم دعوت و تربیت، علامہ محمود مسعود، علامہ سرفراز قادری نے شرکت اور خطابات کیے۔

اس موقع پر سید انجم بخاری، صدر تحریک منہاج القرآن، میر اشتیاق احمد ایڈووکیٹ مرکزی کوآرڈینیٹر علماء کونسل، نصرت امین صدر ویمن لیگ، سید بلال صدر ایم ایس ایم، محسن امین صدر یوتھ لیگ نے شرکت کی۔

خرم نواز گنڈا پوراور مرکزی قیادت نے اسلام آباد کی تنظیم کو مبارک باد دی کہ مصروفیت کے اس دور میں اتنا طویل، مفید اور جامعہ پروگرام کے انعقاد پر جملہ عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک امت مسلمہ قران و سنت سے وابسطہ رہی مسلمان پوری دنیا پر حکمرانی کرتے رہے، قران اورسیرت سے رابطہ ٹوٹنے سے مسلمان تنزلی کا شکار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی زندگیوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔

خرم نواز گنڈاپور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاون میں بے گناہوں کے خون کا بدلہ قصاص کی صورت میں لیں گے، ماڈل ٹاون کے شہداء کا انصاف سیاست نہیں ہمارے ایمان کا حصہ ہے، جب تک قاتلوں کو عبرت ناک انجام تک نہیں پہنچا دیتے، عوامی حقوق اورانصاف کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں جمہوریت کے نام پر آمریتیں قائم رہیں، لا دینیت پر مبنی جمہوریت کبھی بھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی۔ آج جمہوریت کے علمبردار ملک اور قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، بے پناہ دولت کی فراوانی ترقی اور جدید دور ہونے کے باوجود اس وقت یورپ میں جرائم کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ھو رہا ہے۔

تبصرہ

Top