منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام بیداری شعور سیمینار

منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام "بیداری شعور اور نوجوان" کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں بصورت نعت عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ سیمینار میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جن سے صدر راؤ طیب، زاہد حسین، ارشد مقصود، زاہد چوہدری، فہیم خان، عماد الدین، بشیر مروت، سید اقبال قادری اور راؤ کامران محمود نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج نوجوانوں کو اسی طرح اپنا کردار ادا کرنا ہو گا جس طرح اس پاک سرزمین کو حاصل کرتے وقت انہوں نے اپنا کردار ادا کیا تھا۔

اس لئے ہمیں ملک کے کوچہ کوچہ، قریہ قریہ جا کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اس پیغام کو پہنچانا ہو گا کہ اس ملک کے فرسودہ، ظالم اور استحصالی نظام کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاؤ تاکہ اس کو پاش پاش کر کے حقیقی جمہوری نظام کو لایا جائے۔ اس طرح پاکستانی عوام ایک مرتبہ پھر سے سرخرو ہو کر پوری دنیا میں اپنا نام پیدا کر سکے گی۔ سیمینار کے اختتام پر ملک وقوم کی بھلائی، امن وآشتی کا گہوارہ بننے، شیخ الاسلام کی صحت وسلامتی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top