کراچی: نظامت تربیت کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی ساتویں کلاس

تحریک منہاج القرآن کراچی نظامت تربیت کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس تسلسل سے جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں اسکالرز، ڈاکٹرز، انجینئرز، اساتذہ، علماء سمیت طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ کورس کی ساتویں کلاس 22 ستمبر 2017ء کو ہوئی، جس میں مرکزی نظامت تربیت کے ڈائریکٹر علامہ سعید رضا البغدادی الازہری نے شرکاء کو لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا قرآن صحیفہ انقلاب ہے جسکی تعلیمات انسانیت کیلئے دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہیں۔ قرآن مجید نے جہالت میں ڈوبی انسانیت کو اندھیرے سے نکال کر روشنی عطا کی اور یہ روشنی تا قیامت انسانیت کیلئے مینارہ نور ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن واحد کتاب ہے جو آج تک محفوظ ہے اور تمام زمانوں کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے علامہ محمود نے کہا سیدنا امام حسین علیہ السلام کا قرآن سے ایسا گہرا تعلق تھا امام عالی مقام کا سر نیزے پر بھی تلاوت قرآن کرتا رہا، یہ اللہ کی نشانیوں میں سے حیران کن نشانی تھی۔ انھوں نے کہا کہ باطل اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانا تعلیم قرآن اور سنت امام عالی مقام ہے۔ تحریک منہاج القرآن بڑے سے بڑے ظالم کے خلاف جھکی نہیں بلکہ ٹکرائی ہے اور مظالم کا مقابلہ کرتے ہوئے کلمہ حق بلند کیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top