منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام میلاد کانفرنس، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خطاب

milad conference karachi

تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام قائد باغ میں میلاد کانفرنس 3 نومبر 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، تحریک منہاج القرآن کراچی، پاکستان عوامی تحریک کراچی اور منہاج القرآن کے تمام فورمز کے مقامی قائدین، علماء و مشائخ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ میلاد کانفرنس میں تمام مکاتب فکر سے علماء و مشائخ، مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات، اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، دینی جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں اہلیان کراچی نے تحریک منہاج القرآن کی میلاد کانفرنس میں شرکت کر کے نفرتوں کے بتوں کو پاش پاش کردیا ہے۔ شہر کراچی فرزندان اسلام، غلامان مصطفیﷺ، عاشقان رسول کا شہر ہے جن کا محور و مرکز اللہ اور اسکے رسول کی ذات ہے۔ ہمیں مزار قائد کے سائے عہد کرنا ہو گا ہم ملک و ملت بالخصوص شہر کراچی کے امن اور روشنیوں کو بحال رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن تجدید ی، علمی تحریک ہے جس کا مقصد انسانیت کو جوڑنا ہے ہمارے ہزاروں ادارے دنیا بھر میں جہالت کے اندھیرے ختم کر رہے ہیں۔ پیغمبر خدا کا پیغام امن، محبت، بھائی چارگی ہے محمد کا غلام اور امتی کبھی دہشت گرد، انتہا پسند نہیں ہو سکتا انسانی جان کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے اسلام نے نا حق فساد پھیلانے، قتل عام کی ممانعت فرمائی ہے۔ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے عوامی اور قومی املاک کو نقصان پہنچانا، انسانیت کو تکلیف دینا نبی کی تعلیمات نہیں ہیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ تعلیمات مصطفیﷺ نے انسانیت کو جہالت کے اندھیروں سے نکالا اور اسلام کی روشنی سے پورے عالم کو منور کیا۔ انسانیت کی خدمت ہی عظیم عبادت ہے وہ انسان کبھی مومن نہیں ہو سکتا جس کے ہاتھ اور زبان کے شر سے دوسرے مسلمان محفوظ نہ ہوں۔ تاجدار کائنات ﷺ نے حجتہ الودع کے موقع پر انسانیت کے حقوق کا سب سے بڑا اور واضع منشور پیش کیا۔

تاجدار کائنات ﷺ کی شان میں گستاخی کائنات انسانی کا سب سے بڑا گناہ ہے ایسا کرنے والا ملعون اور جہنمی ہے۔ مغربی دنیا میں آزادی اظہار کی تشریح غلط ہے مقدس ہستیوں کی شان میں بے ادبی دنیا کا کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا۔ ہم تمام حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں تمام انسان برابر ہیں بڑائی صرف تقویٰ اور پرہیزگاری میں ہے اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مزید کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت کا جشن تجدید عہد وفاء اور ایمان کو تقویت دینے کے لیے منایا جاتا ہے، ہمارا ایمان ہے کہ نبی اکرم ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے اور ان کے اسوہ پر چلنے والے کبھی صراط مستقیم سے نہیں بھٹک سکتے۔ تاجدار کائنات حضرت محمد ﷺ رحمۃ للعالمین خاتم النبیین اور پیغمبر امن بن کر تشریف لائے۔ انہوں نے امن اور محبت کا درس دیا، بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، اعتدال اور میانہ روی کی تعلیم دی، انہوں نے انسانوں کے ہی حقوق و فرائض کا تعین نہیں کیا بلکہ حیوانات کے حقوق بھی متعین کیے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ آج مسلم امہ انتشار کا شکار ہے باطل کے مقابلے میں مسلم وحدت پارہ پارہ ہے اتحاد و یکجہتی کا فقدان ہے کمزوریوں کو دور کرنا ہو گا۔ کشمیر، افغانستان، فلسطین اور برما میں انسانی حقوق کی مسلسل پامالی ہو رہی ہے انسانی حقوق کے نام نہاد ذمہ داروں کی آنکھیں کیوں بند ہیں۔

مادیت پرستی، بد تہذیبی نے مسلم نوجوانوں کو جکڑ رکھا ہے اس وقت نسل نو کی صحیح سمت رہنمائی ضروری ہے بے روزگاری نے نوجواں کو کمزور کر دیا ہے۔ علماء انبیا ء کے وارث ہیں، علماء محراب و منبر، خطاب اور اپنی تحریر کو معاشرے اصلاح کیلئے استعمال کریں نئی نسل کو گمراہی سے بچائیں۔ علماء کی ذمہ داری ہے وہ امت کو تفرقوں، نفرتوں، کفر کے فتووں سے بچائیں اور امن و محبت ایثار قربانی اتحاد و یکجہتی کا درس دیں اور ایک دوسرے کے افکار کا احترام کریں۔

کانفرنس میں ہزاروں اہلیان کراچی بھی شریک ہوئے اور پیغام دیا کہ کراچی فرزندان اسلام، غلامان مصطفی ﷺ، عاشقان رسول کا شہر ہے۔ کانفرنس میں محفل نعت میں مختلف نعت خوانوں نے ثناء خوانی کی اور اس موقع پر شہر کراچی اور مزار قائد کی فضا درود و سلام سے گونج اٹھی۔

تحریک منہاج القرآن کی میلاد کانفرنس باغ قائد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ پولیس، رینجرز اور یوتھ کے نوجوان الرٹ تھے۔ تحریک منہاج القرآن کی میلاد کانفرنس باغ قائد میں خواتین کی سیکورٹی کیلئے لیڈی پولیس اور ایم ایس ایم سسٹرز موجود تھیں۔ کانفرنس کا باقاعدہ اختتام دعا کیساتھ ہوا۔

milad conference karachi

milad conference karachi

milad conference karachi

milad conference karachi

milad conference karachi

milad conference karachi

milad conference karachi

milad conference karachi

milad conference karachi

milad conference karachi

milad conference karachi

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top