سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن، کراچی

مورخہ: 10 مئی 2009ء

تحریک منہاج القرآن شعبہ دعوت لیاری ٹاون کے تحت سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن کی نشست 10 مئی 2009 بروز اتوار بعد از نماز عشاء جامع مسجد گلزار مدینہ بہار کالونی لیاری میں منعقد ہوئی۔ نماز عشاء سے قبل مسجد کو خوبصورت استقبالیہ بینروں و کتبوں سے سجایا گیا تھا۔ جبکہ شعبہ دعوت کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور سی ڈیز کا اسٹال بھی لگایا گیا۔ جو خصوصی طور پر لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ درس قرآن کیلئے مسجد کے ساونڈ سسٹم کے علاوہ ساونڈ سسٹم کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا تھا۔ اس نشست میں مردوں کیساتھ منہاج ویمن لیگ لیاری ٹاون کی دعوت پر خواتین کی ایک بڑی تعداد نےشرکت کی جن کیلئے پردے کا علیحدہ انتظام کیا گیا۔

درس قرآن کی یہ نشست معروف سماجی شخصیت صوفی منہاج القران جناب شیخ غلام شبیر کے زیرِصدارت منعقد ہوئی۔ جبکہ نقابت کے فرائض جاوید اقبال قادری نے انجام دیئے۔ نماز عشاء کے بعد اس نشست کا آغاز تلاوت کلام مجید کی آیات بینات کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت قاری خلیل الرحمٰن نےحاصل کی۔ منہاج نعت کونسل اور دیگر نعت خوانوں جن میں محترم سرفراز نقشبندی اور جبران علی قادری نے آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد مفتی ارشاد حسین سعیدی، علامہ حافظ اصغر کے ہمراہ تشریف لائے۔ تمام حضرات نے بھرپور نعروں سے آپ کا استقبال کیا۔

سلسلہ نعت کے اختتام پر مفتی ارشاد حسین سعیدی نے درس قرآن کا تسلسل گذشہ بیان کردہ آیات کی دہرائی اور اگلی آیات پر روشنی ڈالتے ہوئے قائم کیا۔ متذکرہ آیات کے شان نزول، تفسیر قرآن بالقرآن اور مفسرین کرام کےحوالہ جات دیتے ہوئے آیات کے لغوی معنٰی و مطالب، اہمیت، اثرات اور آج کے اس پر فتن دور میں ہماری ذمہ داریوں پر مدلل، مفصل اور پر اثر خطاب فرمایا۔ جسے حاضرین نے بے انتہاء پسند کیا۔ تحریک منہاج القرآن لیاری ٹاون کی طرف سے جامع مسجد گلزار مدینہ کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شہرہ آفاق ترجمہ عرفان القرآن کے نسخہ جات مفتی ارشاد حسین سعیدی کےدست مبارک سے مسجد انتطامیہ کے سپرد کئے گئے۔ گنبد خضراء کے مکیں کے حضور صلواة و سلام کا نزرانہ پیش کیا گیا۔ جبکہ علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے امت مسلمہ، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت، سلامتی اور حاضرین کی جمیع مشکلات اور پریشانیوں کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔ پروگرام کے اختتام پر لنگر کا انتظام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top