صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کا سووان سٹی میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے مورخہ 19  نومبر 2010 بروز جمعۃ المبارک کو جامع مسجد منہاج القرآن و اسلامک سنٹر سووان سٹی کوریا کا دورہ کیا۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری سووان سٹی پہنچے تو علامہ حافظ محمد انور، محمد ندیم چیمہ، محمد عمران، ڈاکٹر محمد اختر، محمد افضل، عابد علی قادری، غلام محمد خان، محمد بوٹا قادری، محمد ابوبکرصدیقی نے استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے نماز جمعہ کے اجتماع سے انگریزی اور اردو میں خطاب کرتے ہوئے قرآن وحدیث کی روشنی میں تربیتی گفتگو فرمائی۔ آپ نے کہا کہ نان مسلم ممالک میں ایک مسلم کا کردار کیا ہونا چاہیئے، نان مسلم معاشرے تک کس طرح اسلام کا پیغام پہنچانا چاہیئے، نان مسلم معاشرے میں بسنے والا ہر مسلمان اپنے ملک اور اسلام کا نمائندہ بھی ہوتا ہے لہذا اسے ایسے کام کرنے چاہیئے جن سے اسلام کا نام روشن ہو اور لوگ اسلام سے متاثر ہو کر اس میں داخل ہوں۔ نماز جمعہ کے اجتماع میں پاکستانی، انڈین، ازبک، انڈونیشیا، اور عرب مماک کے مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ: محمد وقار احمد خان، رانا محمد فاروق

تبصرہ

Top