تھے کوٹ سٹی، ساؤتھ کوریا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام قرآن و حدیث کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل (تھے کوٹ سٹی) ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام مورخہ 20 جنوری 2013ء کو قرآن وحدیث کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دور ونزدیک سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے ہوا جس کی سعادت حافظ طیب نے حاصل کی، اس کے بعدآقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ کانفرنس میں دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خصوصی خطاب منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل قادری نے کیا جنہوں نے قرآن وحدیث کی روشنی میں اللہ رب العزت اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تعلق کو انتہائی خوبصورتی اور مدلل اندازمیں بیان کیا۔

محفل کے اختتام پر اجتماعی طور پر تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر سرور کائنات محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام پیش کیا۔اجتماعی دعا کے بعد جملہ شرکاء کی خدمت میں لنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ

Top