منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی (ص) کانفرنس

مورخہ: 15 مارچ 2009ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے زیراہتمام 15 مارچ بروز اتوار آنس شیوا میں ایک عظیم الشاں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کوریا پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں کیا گیا۔ جس میں پورے کوریا سے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان جناب مراد علی صاحب تھے جبکہ اس پروگرام کی صدارت حضرت علامہ حافظ روح الامین (بنگلہ دیش) نے کی۔ خصوصی خطاب ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ھانگ کانگ علامہ حافظ نسیم احمد نقشبندی نے کیا۔

کانفرنس میں خصوصی شرکت صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا محمد جمیل چودھری، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ایمبیسی آف سیول پاکستان مدثر اقبال، علامہ عبد الرحمان (بنگلہ دیش)، فتح اللہ خان، چودھری شاہد (جاپان)، ملک مظہر خان (کوریا)، محمد سلیمان (کوریا)، محمد بابر (کوریا)، صوبہ خان (کوریا)، علامہ حافظ محمد انور (کوریا)، شماہنگ سٹی ھال کی انتظامیہ اور شی ھنگ ویلفیئر کمیونٹی سنٹر کی چیئر پرسن نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ، کوریا، جاپان، بنگلہ دیش، ازبکستان، سری لنکا، انڈیا اور ترکی کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

مقامی کورین TV چینل کیلئے مستنصر چودھری ریکارڈنگ کیلئے بھی تشریف لائے۔ پاک جان نیوز ڈاٹ کے چیف ایگزیکٹو بھی اس پروگرام میں خصوصی طور پر تشریف لائے۔

 پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد زاہد گھمن، مرزا نثار انجم، ذوالقرنین بھٹی اور محمد عدیل رانا نے سرانجام دیئے

تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ محمد بشیر اور حافظ محمد عابد نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے والوں میں محمد امجد، محمد ارشد، محمد خضر نوشاہی، محمد سلیم، صاحبزادی سونیا نور، ماہم نثار، مہرو نثار، فہد نثار، وقار احمدخان، محمد بابر، سید عمران شاہ، ظفر اقبال اور مقبول حسین شامل تھے۔

حافظ علامہ نسیم نقشبندی صاحب نے اپنے خطاب میں قرآن و حدیث کی روشنی میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی حیثیت کو بیان کیا۔

علامہ عبدالرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوریا میں میرا یہ پہلا پروگرام ہے اتنا بڑا اجتماع دیکھ کر میرا دل خوش ہو گیا، میں انتظامیہ کو اس پروگرام کے انعقاد پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سفیر پاکستان جناب مراد علی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج کے اس اجتماع میں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے پچھلے سال بھی میں آیا تھا مگر اس سال بہت بڑا اجتماع ہے میرا دل خوش ہوگیا ہے اور میں امیر منہاج القرآن کوریا محمد جمیل قادری اور انکی ساری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا محمد جمیل قادری نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا بیرون ممالک سے تشریف لانے والے مہمانان گرامی قدر اور تمام شرکاء کا اس عظیم الشان محفل میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس عظیم الشان میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں خواتین اور بچوں نے بھی کثیر تعداد شرکت کی۔ پروگرام میں جن احباب نے بسوں کو سپانسر کیا ان میں ذوالقرنین بھٹی، خواجہ دونگ، چودھری استخار، محمد اقبال، ظفر اقبال، سید سجاد شاہ، نواز بھائی، شہزاد بھائی، منظور بھائی، مرزا نثار انجم، ناصر ملی، ملک الطاف و عبد الشکور، وقار بھائی، ظفر بھائی، شوکت علی، شاہد عباسی، تنویر احمد، علی بھائی، محمد بوٹا قادری، منور قادری اور محمد زاہد گھمن شامل ہیں۔

ھال کے باہر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب وکیسٹ کے خوبصورت سٹال لگائے جو کہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

محفل کے اختتام پر ضیافت کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ منہاج لنگر کمیٹی نے لنگر کی تقسیم میں اہم کردارادا کیا۔ اور لنگر میں پاک نیشنل فوڈ کوریا اور المدینہ ٹریول ایجنسی نے خصوصی تعاون کیا۔ منرل واٹر کی ایک کمپنی فری منرل واٹر تقسیم کرتی رہی۔ شماہنگ ویلفیئر کمیونٹی سنٹر شیواء آنسن اور شماھنگ سٹی ھال انتظامیہ نے بھرپور تعاون کیا۔ منہاج القرآن شیواء کی جانب سے چائے کا سٹال لگایا گیا۔ ہزاروں افراد کو فری چائے پیش کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر کھانے کے ساتھ لوگوں کو تبرک آب زم زم پیکنگ میں پیش کیا گیا۔

پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے جملہ عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور محنت کی اور بالخصوص شیواء تنظیم کے احباب نے اعلیٰ خدمات دیں۔ اس عظیم الشاں پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا محمد جمیل چودھری نے کم و بیش 2 ماہ دن رات وقف کرکے بھرپور محنت کی۔

رپورٹ : محمد زاہد گھمن (ناظم دعوت و تربیت کوریا)
مرتب : میاں محمداشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

Top