چوبارہ (لیہ) : سیاست نہیں ریاست بچاؤ - وال چاکنگ مہم کا آغاز

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور ملک میں رائج ظالمانہ اور کرپٹ نظام انتخاب کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان لاہور پر ہونے والے عظیم الشان جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں ملک بھر میں وال چاکنگ، بینرز، پوسٹرز اور دیگر تشہیری مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔ اسی سلسلے میں تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ چوبارہ نے علاقے بھر میں 2500 سے زائد دیواروں پر وال چاکنگ کروائی۔ جس پر ’’سیاست نہیں، ریاست بچاؤ‘‘ کے نعرے درج ہیں، اور اس کرپٹ اور فرسودہ نظام کو سمندر برد کرنے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دینے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر لوگوں کو جمع کرنے کے لیے بھی مہم جاری ہے۔

تحریک منہاج القرآن چوبارہ کے ناظم مالیت حاجی شوکت علی نے تشہری مہم کا افتتاح کیا، جبکہ صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ چوک اعظم چوہدری شاہد نے اپنی زیرنگرانی تمام کام کو مکمل کروانے کا عہد کیا۔

تبصرہ

Top