چوک اعظم (لیہ): منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ چوک اعظم، لیہ کے زیراہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس منعقد ہوئی جس میں صدر ویمن لیگ لیہ باجی نگہت، صدر ویمن لیگ چوک اعظم باجی کشور، نائب صدر چوک اعظم باجی رخشندہ اور صدر ویمن لیگ چوبارہ سمیرہ پروین نے خطاب کیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

صدر ویمن لیگ لیہ باجی نگہت نے کانفرنس کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے کردار کی امین ہے اور سیدہ کے پیغام کو عام کرنے کے لئے امتِ مسلمہ کی تمام بیٹیوں کو اس پُر فتن دور میں یزیدی نظام کے خلاف آواز حق بلند کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے اسوہ و سیرت کی پیروی ہی متاع حیات ہے۔

اس کے بعد دیگر مقررین نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس کے اختتام پر سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے حضور منقبت پیش کی گئی۔

تبصرہ

Top