تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کا ساتواں روز

مورخہ: 09 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام مورخہ 9 اگست 2011ء بروز منگل بعد از نماز فجر بمقام ریلوے اسٹیشن شکرگڑھ تیسرے سالانہ سات روزہ دروس عرفان القرآن کے آخری پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں خصوصی شرکت شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ محمد اعجاز ملک نے کی جبکہ پروفیسر ذوالفقار علی مرکزی نائب ناظم تنظیمات تحریک منہاج القرآن اور اختر علی قادری نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں درود و سلام کے گلدستے شیخ حسن ظہور نے پیش کیے۔

شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ محمد اعجاز ملک نے "محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عملی تقاضے" کو موضوع گفتگو بنایا۔ پروگرام میں سٹی اور دور دراز یونین کونسلز سے15 سے 20 ہزار مردوں اور عورتوں نے شرکت کی خصوصاً بارہ منگا یوسی اور سکھو چک یوسی سے روزانہ مرد اور عورتیں شریک ہوتے۔ پروگرام کے آخر میں صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ چوہدری آفتاب احمد سیالوی نے مرکزی قائدین اور شرکاء کا پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: محمد ارشد خان طاہر (سینئر نائب ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ)

تبصرہ

Top