سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن نارووال کے زیراہتمام خصوصی گرینڈ اجلاس 7 فرروری 2021ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر سرکلرروڈ نارووال میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت حافظ عبدالغفار سلطانی صدر منہاج القرآن نارووال نے کی۔
علامہ افضال قادری نے انسانی عظمت کا راز کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی عظمت کا راز اسلام کو صرف مذہب کی بجائے بطور دین اپنانے میں ہے۔ کیونکہ مذہبی اعمال، نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج وغیرہ انسان کی چوبیس گھنٹے کی شبانہ روز زندگی کا احاطہ نہیں کرتے اور انسان کا مقصد تخلیق اس کی زندگی کے لمحہ لمحہ کو گھیرے ہوئے ہونا چاہیے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام نارووال میں فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوا، کیمپ منہاج القرآن کے اسلامک سنٹر نارووال میں لگایا گیا، مضافات کے دیہات کے درجنوں خواتین و حضرات کی آنکھوں کی سرجری کی گئی۔ مریضوں کو ادویات اور عینکیں بھی مہیا کی گئیں۔ دو روزہ فری آئی کیمپ میں 300 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا دور حاضر کے جدید ترین طریقہ آپریشن کے مطابق 61 مریضوں کی فیکو سرجری کی گئی۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیاگیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک گیر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرے میں کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی کے لاکھوں افراد شرکت کر کے بے گناہ افراد کو قتل اور بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.