تحریک منہاج القرآن ضلع نارووال کے زیراہتمام ٹریننگ کیمپ برائے معلمین مراکز علم کا انعقاد

ٹریننگ کیمپ میں نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر حافظ محمد سعید رضا بغدادی، علامہ حسن محمود جماعتی، علامہ احمد وحید قادری کی شرکت و خطاب، مقررین نے علم کی اہمیت، ’’مراکز علم‘‘ کی اہمیت و تعارف اور نصاب کی تدریس بمعہ قیام کا لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ انکا کہنا تھا کہ مراکز علم کے قیام کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی اخلاقی و روحانی تربیت اور کردار سازی کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے۔

ورکشاپ میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز، تمام تحصیلی صدور و ناظمین اور معلمین و معلمات نے شرکت کی۔

Marakaz e ilm workshop in Narowal

تبصرہ

Top