تحریک منہاج القرآن بارہ منگا (شکرگڑھ) کے زیراہتمام میلاد مارچ و محفل میلاد مصطفیٰ (ص)

تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ کی یونین کونسل بارہ منگا کے زیراہتمام 22 جنوری بروز اتوار بسلسلہ استقبال ماہ ربیع الاول ایک عظیم الشان میلاد مارچ و محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا۔ میلاد مارچ کا آغاز دن 12 بجے ایجنسی موڑ سے بارہ منگا تک عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی سے ہوا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

بعد از نماز ظہر محفل کا آغاز غلام سرور قادری ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ نے تلاوت کلام مجید سے کیا، جس کے بعد درود وسلام کے گجرے اور ہدیہ نعت آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں اصغر علی قادری نے پیش کیے۔ محفل میں خصوصی خطاب علامہ محمد فیاض بشیر قادری شاگرد رشید پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کیا۔

محفل میں سرپرست تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ جناب عبدالرشید ایڈوکیٹ، صدر آفتاب احمد سیالوی، غلام سرور قادری، میاں محمد عبد الرزاق، ناصر محمود ناظم امور خواتین، طاہر فرید صدر مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ، مرزا محمد اسلام جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرک نارووال، ان کے ساتھ تحصیل باڈی کے تمام عہددران نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں علاقہ بھر سے ہر مکتبہ فکر کی مختلف شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کے شاندار انعقاد میں تحریک منہاج القرآن، تحصیل شکرگڑھ، یونین کونسل بارہ منگا کے کارکنان محمد نصر اللہ خان نائب صدر، مبشر خان ناظم ، محمد عدنان علی نائب ناظم، محمد لقمان خان ناظم یونٹ جرپال، محمد خالد محمود ناظم یونٹ دریہ، محمد فریاد علی ناظم یونٹ پلاٹ، مدثر خان سابق ناظم، ہاشم خان، سرفراز خان، آصف مجید، محمد شیراز مصطفوی اور محمد ارشد خان طاہر نے دن رات محنت کر کے اسے کامیاب بنایا۔

محفل کا اختتام آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سلام اور دعائے خیر سے کیا گیا۔

تبصرہ

Top