تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن یونین کونسل کنجڑور میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز نائب ناظم منہاج القرآن علماء کونسل شکرگڑھ قاری محمد سعیدی نے تلاوت قرآن مجید کیا جبکہ تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں محمد اصغر علی قادری اور ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ شیخ حسن ظہور نے ہدیہ نعت پیش کی۔

مرکز سے تشریف لائے ہوئے علامہ محمد یسین قادری نے "ایمان کیا ہے" کے موضوع پر ایمان افروز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اپنے ایمان کی فکر وحفاظت کرنی ہو گی چونکہ مادیت پرستی کی وجہ سے ہم لذت ایمانی سے محروم ہو چکے ہیں۔ لہذا اس کو پختہ کرنے کے لئے ہمیں آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی ذات سے تعلق حبی کو مضبوط کرنا ہو گا تاکہ ایمان کو جلا نصیب ہو سکے ۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں مردوں اور خواتین نے شرکت کی۔ آخر میں تحریک منہاج القرآن یونین کونسل کنجڑور کے ناظم ماسڑ محمد اکرم خان اور ایڈوکیٹ عبدالقیوم خان نے مہمانان گرامی اور تمام شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام کے اختتام پر تمام امت مسلمہ کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت وسلامتی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top