سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر 19 فروری 2016 کو کمیونٹی کلب (پاکستانی کلب) میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے امیر محمد اشرف بھِنڈر، نائب امیر فیض الحسن، صدر زاہد محمود، سیکرٹری جنرل سید شفاقت علی سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے کارکنان و وابستگان نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی۔
فیض الحسن (صدر منہاج القرآن انٹڑنیشنل بحرین)نے اپنے خطاب میں بین الاقوامی سطح پر امت مسلمہ کی حالت زار پر روشنی ڈالتے ہوئے شیخ الاسلام کو آخری کرن قرار دیا اور کہا کہ اس دور زوال میں ڈاکٹر صاحب اللہ تعالی کی حجت اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اعجاز کا مظہر ہیں اور اللہ تعالی نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو وہ اعجاز بخشا ہے جس کی تاثیر قلوب کے ذریعے ارواح تک چلی جاتی ہے، انہوں نے حاضرین محفل کو اس مصطفوی کارواں میں شامل ہونے کی دعوت دی اور کارکنان کو مشن کے ساتھ وابستہ رہنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس نعمت پر سجدہ شکر اداکرتے رہنے کی تلقین کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیر اہتمام مورخہ 27 فروری 2014 کو ARY گروپ کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیر اہتمام مورخہ 22 جون 2013ء کو تجوید القرآن کلاس کا افتتاح کیا گیا۔ اس افتتاح کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے سرپرست اعلیٰ شیخ راشد بن ابراہیم المریحی کے صاحبزادے شیخ ابراہیم بن راشد مہمان خصوصی تھے جو جمیعۃ امام مالک بن انس کے صدر اور مملکۃ البحرین میں شرعی عدالت کے جج بھی ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے سیکرٹری انفارمیشن سید شفقت علی نے مورخہ 26 اپریل 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات اور نظامتوں کا وزٹ کیااور مرکزی ناظمین وسٹاف ممبران سے ملاقات بھی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیر اہتمام مورخہ 09 فروری 2012ء کو پاکستان کلب منامہ کے وسیع ہال میں عظیم الشان سیر ت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن سے وابستگان کے علاوہ پاکستانی، انڈین اور بنگالی کمیونٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیر اہتمام مورخہ 08 فروری 2012ء کو مرکزی گوشہ درود کے ہال میں تربیتی وتنظیمی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی نے خصوصی تربیتی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 30 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مورخہ 20 اکتوبر 2011ء کو منہاج القرآن بحرین کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس گوشہ دود کے مرکزی ہال میں منعقد کی گئی جس میں مشن سے وابستہ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیراہتمام مورخہ 17 جولائی 2011ء بروز اتوار کو بعد نماز عشاء بستین مسجد میں شب برات کی عظیم الشان محفل اور شب بیداری منعقد ہوئی، جس کی صدارت شیخ راشد بن ابراہیم المکی( سرپرست منہاج القرآن بحرین) نے کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیراہتمام مورخہ 07 جولائی 2011ء بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء ہفتہ وار محفل درود پاک اور شب معراج کا پروگرام منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن بحرین کے رفقاء، وابستگان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے کثیر تعدادا میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین مرکز محرق میں قائد ڈے کے سلسلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریب مورخہ 19 فروری 2010ء کو منعقد ہوئی، جس میں تقریباً 50 سے زائد کارکنان تحریک نے شرکت کی، تقریب کے لئے سٹیج کو بڑے خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا۔
3.4M
فیس بک
1.7M
ٹوٹر
© 1994 - 2019 Minhaj-ul-Quran International.