سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
علامہ مدثر حسین اعوان نے ’’محبت اہل بیت اطہار‘‘کے موضوع پر خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عالم انسانیت کو اخوت و محبت کا عظیم درس دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو حق و صداقت کی طرف دعوت دی لیکن معاشرے کی اصلاح و تربیت کے صلے میں انہوں نے کسی فرد سے بھی کسی انعام کا تقاضا نہیں کیا بلکہ صرف اپنے اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم اور قرابت داروں محبت کا درس دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری کی والدہ کے انتقال پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی اٹلی کے عہدیدان اور کارکنان کے وفد نے ان سے تعزیت کی۔ تعزیت کرنے والوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی اٹلی کے صدر افضال سیال، ناظم مختار احمد قادری اور محمد اقبال شاہ سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے کارکنان شامل تھے۔
کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کیا۔ جس میں آپ نے عالمی فروغِ امن اور انسدادِ دہشت گردی پر مرتب کردہ اپنے نصاب کا تعارف کرایا۔ شیخ الاسلام نے اپنے خطاب میں دنیا بھر میں امن کے قیام اور خارجیت کے خلاف جدوجہد کرنے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی عالم اسلام ہی نہیں پوری انسانیت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی سنٹر میں 10 جون 2016ء کو جمعۃ المبارک کے اجتماع کے موقع پر اطالوی خاتون نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ منہاج اسلامک سنٹر کارپی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے خاتون کو کلمہ پڑھاتے ہوئے اس کا اسلامی نام فاطمہ جبین رکھا گیا۔ اس موقع پر موجود شرکاء نے انہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیر اہتمام 30 اپریل 2016 کو بعد نماز مغرب کارپی میں عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے عہدیداران اور کارکنان سمیت کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سمیاب ظفر نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی نے کارپی میں تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں منہاج القرآن اسلامک سینٹر کارپی کے کارکنان نے شرکت کی۔ سیمینار کے مہمانِ خصوصی سفیر یورپ علامہ الحاج حافظ نزیر احمد قادری تھے۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا جس کی سعادت احمد علی نے حاصل کی۔ علامہ نذیر احمد نے اپنی تربیتی گفتگو میں محبت و مؤدت کو موضوعِ سخن بنایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام کانگریس ہال میں قائد ڈے اور ’’عالمی سفیر امن‘‘ کے نام سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مختلف فورمز کے عہدیداران و کارکنان، لوکل باڈیز کے نمائندوں سمیت پاکستانی و اٹالین کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ اٹلی میں اپنی نوعیت کا پہلا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کارپی میں 19 فروری 2016 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکز کارپی کے طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور تحریکی دوستوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے محمد اویس نے کیا۔ تلاوت کے بعد درودوسلام کا ورد کیا گیا۔
کارپی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے درینہ رفیق اور منہاج القران ساؤتھ اٹلی کے صدر محمد افضال سیال کی والدہ مرحومہ کے چہلم 6 فروری 2016 کو منہاج القران اسلامک سنٹر کارپی میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وابستگان اور محمد افضال سیال کے احباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن اسلامک سنٹر کارپی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے محفل کے شرکاء سے خطاب کیا۔
کارپی: منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیرِاہتمام 23 جنوری 2016 کو گیارہویں شریف کے موقع پر غوث الوریٰ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء، عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی (اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 27 دسمبر 2015 کو اٹلی کے شہر کارپی میں عظیم الشان میلاد جلوس اور محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے علامہ محمد عتیق نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کو اپنی زندگیوں کا مقصد قرار دیا۔
بریشیاء منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا کے زیراہتمام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پاک کے سلسلے میں میلاد مصطفےٰ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ 25 دسمبر 2015 کی شام بریشیا کے فیرا ہوٹل میں منعقد اس عظیم الشان کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا کے عہدیداران و کارکنان سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
استقبال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں مسجد منہاج القرآن بریشیاء میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بریشیاء اور گردو نواح سے کثیر تعداد میں حاضرین نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے صلال احمد نے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاجی محمد الیاس، اویس برادران، محمد عثمان زیب اور مسجد کی سٹوڈنٹ بچیوں نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے ذیلی فورم منہاج پیس اینڈ انٹگریشن کے زیراہتمام 25نومبر2015ء کو آویلینو شہر میں پیس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد امن عالم اور احترام انسانیت کے جذبے کا فروغ، اور اس سلسلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کاوشوں اور دہشت گردی کے خلاف آپ کی خدمات کو اجاگر کرنا تھا۔ اس مقصد کے لیے اٹالین زبان میں ایک ڈاکومینٹری تیار کی گئی جس میں شیخ الاسلام کی شخصیت اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
کارپی: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف منہاج پیس اینڈ انٹیگریشن اٹلی، منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی اور پاکستان عوامی تحریک اٹلی نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پاکستانی کیمیونٹی کے ساتھ انڈین، بنگلہ دیشی، مراکشی مسلمانوں اور مقامی اٹالین لوگوں نے شرکت کی۔ مطاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی اور خصوصاً اسلام کے نام پر ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کے الفاظ درج تھے۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.