سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ رحیم یار خان کے زیر اہتمام مڈ درباری میں ویڈیو پروگرام منعقد ہوا جس میں قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام بیدارئ شعور سنایا گیا۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نائب صدر رضی طاہر نے خصوصی شرکت کی، ضلعی کوآرڈینیٹر معین الدین، سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر محمد فہیم مصطفوی، ناظم منہاج القرآن رحیم یار خان محمد شفیق قادری ان کے ہمراہ تھے۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں طلبہ شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ رحیم یار خان میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ خان پور میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
خان پور: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ
یکم اپریل 2013ء کو پاکستان عوامی تحریک رحیم یار خان کے زیراہتمام نظام بدلو پروجیکٹر پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں 200 سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد لوگوں کو کرپٹ نظام انتخاب کے اصلی چہرے کی روشناسی اور الیکشن ڈے پر ملک بھر میں ہونے والے دھرنوں کے بارے میں شعور و آگاہی دینا تھا۔
رحیم یار خان: تحریک منہاج القرآن رحیم یارخان کا ’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘‘ یوتھ کنونشن مورخہ 30 نومبر 2012ء رضوان پارک میں ضلعی امیر یوسف جمیل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں علماء و مشائخ ونگ کے سر براہ علامہ سعید انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ، موجودہ نظامِ انتخاب وسیاست کی قباحتوں سے آگاہی اور اس کے خاتمے کے لیے پرامن منظم جدوجہد پر تیار کرنے کے لیے اپنی توانائیوں کو جمع کرنا ہوگا
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت رحیم یار خان کے علاقے سنی پل، میانوالی قریشیاں اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں واٹر پمپ انسٹال کیاگیا، جس کا افتتاح ضلعی صدر رحیم یار خان یوسف جمیل، ضلعی نائب صدر ڈاکٹر غلام حسین اور سٹی صدر غلام مصطفیٰ قادری نے کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔
ریلی میں شریک افراد نے کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر توہین آمیز فلم، اور عالمی امن کے علمبردار اداروں کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء ریلی نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور عقیدت میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پوسٹرز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
تحریک منہاج القرآن خان پور کے زیراہتمام مورخہ 24 جون 2012ء کو بلدیہ ہال میں بیداری شعور ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ اس کنونشن کے مہمانان گرامی میں ڈاکٹر محمد الیاس نائب صدر عوامی تحریک پنجاب، طاہر فریدی، ڈاکٹر حبیب احمد اور نشاط باجوہ شامل تھے
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.