سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کو سپین میں منایا گیا۔ شیخ الاسلام کی سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے کی تقریب بارسلونا میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر آپ نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام منہاج ڈائیلاگ فورم کے نوجوانوں نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نوجوانوں کے ساتھ بین المذاہب رواداری و ہم اہنگی اور باہمی امن و محبت کے کلچر کو فروغ دینے پر زور دیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سپین میں قائم ہونے والے نئے اسلامک سنٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل میلا زارگوزا میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کیا۔ جمعۃ المبارک کے بعد آپ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل میلا زارگوزا کے ذمہ داران و عہدیداروں سے ملاقات کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سپین پہنچ گئے۔ بارسلونا ائرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ذمہ داران نے پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ڈنمارک، سویڈن، ناروے، اٹلی، فرانس، یوکے اور جرمنی کا تنظیمی دورہ مکمل کرکے بارسلونا (سپین) پہنچے ہیں اور سپین میں آپ قائد ڈے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
منہاج یوتھ لیگ بادالونا سپین کے زیراہتمام “یوتھ سیمینار” کا انعقاد کیا گیا جس میں الفاطمیہ فاؤنڈیشن اور بی ایم ڈرائیونگ اسکول کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ سیمینار میں مقررین نے نوجوانوں کو زندگی گزارنے، تعلیمی سرگرمیوں میں آگے بڑھنے اور مقامی معاشرے میں اپنا مقام کیسے بنائیں جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی میں شرکت کے لیے ایک ماہ دورہ یورپ پر روانہ ہو گئے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے دورہ کا آغاز سپین سے ہوا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سپین میں 16 جنوری کو بارسلونا میں عہدیداروں کے تنظیمی و تربیتی نشست میں خطاب کیا۔ اس سے پہلے جب وہ بارسلونا ائیرپورٹ پر پہنچے تو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداروں نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 16 فروری 2019 کی شب قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ قرآن پاک اللہ کا کلام ہے اور اس میں ا نسانیت کو درپیش جملہ مسائل کا حل ہے۔ اسلام امن، اعتدال، رواداری، برداشت اور محبت کا دین ہے۔ قرآن پاک کا اخلاص سے مطالعہ کرنے والا شخص گمراہ ہو سکتا ہے نہ وہ انتہاپسند ہو سکتا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ سپین میں 15 جولائی 2018ء کو کارکنان کیساتھ خصوصی نشست بارسلونا میں منعقد ہوئی۔ شیخ الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی میڈیا اسلام کا من پسند چہرہ دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے، جس میں دہشت گردی کے واقعات نمایاں کیے جاتے ہیں۔ اسلام دہشت گرد دین نہیں بلکہ اسلام سے دہشت گردی کو جوڑا جا رہا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یورپ ٹوور کے دوران سپین آمد پر پاکستانی کمیونٹی نے آپ کے اعزاز میں پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا، جو بارسلونا کے معروف قرطبہ ریسٹورنٹ میں 15 جولائی 2018ء کی شب منعقد ہوا۔ عشائیہ کا اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے کیا تھا، سپین کی نیشنل اسمبلی میں پہلے مسلمان ممبر اسمبلی محمد شعیب اور ڈپٹی گورنر کاتالونیا (سپین) اور سلسلہ شاذلیہ سے وابستہ مشائخ کے ایک وفد نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دورہ یورپ میں سپین کے شہر بارسلونا پہنچ گئے، بارسلونا ائیرپورٹ پر سپین تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر استقبال کے لیے آنے والے کارکنان و عہدیداروں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو پھول پیشے کیے اور خوش آمدید کہا۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی بھی آپ کے ساتھ تھے۔
منہاج القرآن سپین کے زیراہتمام بارسلونا کے وسط میں سپورٹس ہال، بادالونا کے بڑے گرائونڈ اوردیگر تمام مراکز جن میں منہاج اسلامک سنٹر اوسپیتالیت، منہاج اسلامک سنٹر دراساناز، منہاج اسلامک سنٹر الیکانتے، منہاج اسلامک سنٹر لوگرونیومیںنماز عید الفطر مذہبی جوش و خروش، عقیدت و احترام سے ادا کی گئی جس میں ہزاروں مسلمانوں نے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی رحمتوں اور فضل کا شکر ادا کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 08 مارچ 2018 کو بادالونا میں سالانہ محفل نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ عالمی شہرت یافتہ نعت خوان الحاج شہباز قمر فریدی اور منفرد انداز سے شہرت پانے والے نقیب محفل صاحبزادہ تسلیم احمد صابری محفلِ نعت میں مہمانِ خصوصی تھے۔ محفل میں سپین سے کثیر تعداد میں عشاقانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران، رفقاء، وابستگان، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 67 ویں یوم پیدائش کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ قائد ڈے تقریب میں یورپ سے محمد نعیم چوہدری، علامہ حسین میر قادری بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ سپین سے منہاج القرآن کے عہدیداروں، کارکنان سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگوں اور خواتین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
سانحہ ماڈل ٹاون میں جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ شائع ہونے کے بعد پاکستان عوامی تحریک یورپ کے پلیٹ فارم سے بارسلونا میں آل پارٹیز پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت المسلمین، عام آدمی پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادتوں نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس میں دنیا ٹی وی، سچ ٹی وی، 92 نیوز کے علاوہ ڈیلی جنگ اور دیگر معروف اخبارات کے نمائندے بھی موجود تھے۔
مؤرخہ 27 اگست 2017 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ذیلی مرکز اوسپیتالیت کی تنظیم نو کی حلف برداری کی گئی جس میں قائم مقام صدر محمد اقبال چوہدری نے خصوصی شرکت کی اور نئے منتخب عہدیداران سے حلف لیا، اس کے بعد نماز ظہر تا عصر دوسری سالانہ علم کانفرنس و کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے رفقاء، کارکنان، عہدیداران اور دور و نزدیک سے کثیر تعداد میں احباب شریک ہوئے۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.