منہاج القرآن انٹرنیشنل والسال یوکے کے صدر محمد منیر انتقال کر گئے

مورخہ: 05 جون 2021ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل والسال یوکے کے صدر محمد منیر انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے محمد منیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

دریں اثناء ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے عہدیداروں نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

Top