کینیڈا: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کے سلسلہ میں دعائیہ تقریب

Quaid Day ceremony in Canada

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں تحریک منہاج القرآن کینیڈا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع پر 20 فروری تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں نقابت کے فرائض اینکر پرسن عارف شیخ ان کے ساتھ محمد ضیاء الحق رازی اور عبداللہ راجہ نے انجام دیئے، نوجوان قاری انس حسنین، قاری محمد شفیق نعیمی الازہری، قاری عبدالماجد نور نے تلاوت قرآن حکیم فرمائی جس کا ترجمہ علامہ قاری احمد اعوان ڈائریکٹر منہاج القران کینیڈا نے ارشاد فرمایا، قیصر جاوید UK سے آئے ہوئے مہمان نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی، خطبہ استقبالیہ خواجہ کامران رشید صدر منہاج القرآن کینیڈا نے دیا اور آنے والے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ تقریب میں علامہ مفتی سہیل احمد صدیقی UK، کلیم رشید MPP Mississauga East—Cooksville، منہاج ویمن لیگ کی محترمہ رعنا باجی، شیخ فیصل عبدالرزاق اسلامک فورم آف کینیڈا اور محترم ارشد بھٹی TV Toranto 360 کے CEO نے اظہار خیال فرمایا۔ UK سے تشریف لائے ہوئے مہمان ثناء خواں میلاد رضا قادری نے خصوصی کلام پیش کیے، کینیڈا اور عرب دنیا کے مشہور و معروف منشد شیخ مصطفیٰ العزاوی اور ان کے ساتھیوں نے خوبصورت انداز میں کلام پیش کئے۔ اخبار پاکستان کے چیف ایڈیٹر بدر منیر چوہدری کی طرف سے عارف شیخ نے اخبار پاکستان کا قائد ڈے سپیشل ایڈیشن پیش کیا۔

Quaid Day ceremony in Canada

تقریب میں مظہر شفیق، ابراہیم دانیال، صفدر حسین، اور سمیرا ملک جو پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے والی سیاسی شخصیات ہیں نے شرکت کی، کینیڈیں پارلیمنٹ کے ممبر شفقت علی کے نمائندہ خصوصی نے شیخ الاسلام کو کینیڈین گورنمنٹ کے طرف سے خصوصی مبارک باد کا سرٹیفیکٹ پیش کیا گیا۔

تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے خصوصی گفتگو فرمائی۔ تقریب کے اختتام پر شیخ حماد المصطفیٰ المدنی القادری، شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری، ڈاکٹر فیصل خان ہیوسٹن، عثمان ہاشم قادری کیلفورنیا، کلید رشید اور خواجہ کامران رشید نے شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ پروگرام کے اختتام پر شیخ رمزی العجم نے حضور شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کروائی۔آخر میں تمام مہمانوں کو کھانے پیش کیا گیا۔

Quaid Day ceremony in Canada

Quaid Day ceremony in Canada

Quaid Day ceremony in Canada

Quaid Day ceremony in Canada

Quaid Day ceremony in Canada

Quaid Day ceremony in Canada

Quaid Day ceremony in Canada

Quaid Day ceremony in Canada

Quaid Day ceremony in Canada

Quaid Day ceremony in Canada

Quaid Day ceremony in Canada

Quaid Day ceremony in Canada

Quaid Day ceremony in Canada

Quaid Day ceremony in Canada

Quaid Day ceremony in Canada

Quaid Day ceremony in Canada

تبصرہ

Top