جنوبی کوریا: منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’ذکر اہلبیت و شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس

مورخہ: 21 اگست 2022ء

minhaj ul quran korea

منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی (پیونتھیک سٹی) ساوتھ کوریا کے زیراہتمام ’’ذکر اہلبیت و شہادت امام حسین‘‘ علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی صدر منہاج القرآن ساؤتھ کوریا شہزاد علی بھٹی نے شرکت کی۔ کانفرنس میں امیر منہاج ایشین کونسل محمد جمیل قادری نے خطاب کیا۔ پروگرام میں تلاوت کلام مجید حافظ محمد اشرف اور نعت مبارکہ حافظ محمد اطہر نے پیش کی۔

کانفرنس میں نائب صدر منہاج القرآن کوریا حافظ محمد اشرف، حافظ محمد اطہر صدر منہاج القرآن سنگدو انچھن، سینئر ممبر بزنس کمیونٹی قدوس بھٹی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شہزاد علی بھٹی نے تمام میزبان ٹیم کو پروگرام کی مبارک باد دی۔ جنوبی ٹیم کے احباب منور قادری، عابد قادری اور محمود فیاض اسرار کیطرف سے شرکاء کو لنگر پیش کیا گیا۔ آخر میں درود و سلام اور خصوصی دعا کیساتھ محفل اختتام کو پہنچی۔

minhaj ul quran korea

minhaj ul quran korea

minhaj ul quran korea

minhaj ul quran korea

minhaj ul quran korea

تبصرہ

Top