نظامت تربیت کے زیراہتمام تربیتی کیمپ

مورخہ: 19 مارچ 2018ء

مرکزی نظامتِ تربیت اور نظامتِ تنظیمات کے اشتراک سے 18 مارچ 2018ء کو منہاج ٹریننگ اکیڈمی بغداد ٹاون ٹاون شپ میں ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقادکیا گیا۔ کیمپ میں صوبہ پنجاب کے تینوں زونز سے ضلعی سطح کے تنظیمی عہدیداران میں ایسے افراد کو مدعو کیا گیا جو بطور ٹرینرز مرکز سے ٹریننگ حاصل کر کے اپنے اپنے اضلاع میں عہدیداران کی تنظیمی تربیت کا فریضہ سرانجام دیں گے۔ کیمپ میں 135 افراد نے شرکت کی اور بطور ٹرینر تربیت حاصل کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد علامہ غلام مرتضیٰ علوی (ناظم تربیت) نے کیمپ کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری (نائب ناظم اعلیٰ تربیت) نے ٹریننگ کی ضرورت و اہمیت پر لیکچر دیا، اپنے لیکچر میں انہوں نے واضح کیا کہ تربیت ہی وہ وصف ہے جس سے ہر طرح کی منزل کا حصول ممکن ہے۔ سیرت نبوی ﷺ کی روشنی میں اگر ہم مطالعہ کریں تو حضورﷺ صحابہ کرام کی نے بہترین تربیت کی اور مختصر ترین عرصے میں فتح مکہ جیسی عظیم الشان کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔

پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری نے صدر اور ناظم کے فرائض و اختیارات اور کا م کا لائحہ عمل بھی واضح کیا۔ انہوں نے شرکاء پر واضح کیا کہ آپ نے بھی دعوت دین کے عظیم فریضے کی تکمیل کرنی ہے اور اپنی تحصیلات میں عہدیداران کی تربیت کا فریضہ سرانجام دینا ہے۔

غلام مرتضیٰ علوی (ناظم تربیت ) نے شرکاء کو ناظم دعوت و تربیت کے فرائض و اختیارات اور کام کا لائحہ عمل سمجھایا کہ دعوتِ حق لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں افراد تک کیسے پہنچائی جائے؟ دعوت قبول کرنے والوں کو مزید تربیت کے ساتھ کیسے کارکن بنایا جائے ؟ یہ کام سمجھنا بنیادی طور پر ناظم دعو ت و تربیت کی ذمہ داریوں میں شامل ہوتا ہے۔

علامہ محمد منہاج الدین قادری (نائب ناظم تربیت) نے ناظم ممبر شپ اور نشرواشاعت کے فرائض و اختیارات اور کام کا لائحہ عمل شرکاء کو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تحریک کا بہترین اثاثہ اس کے رفقاء اور کارکنان ہی ہوتے ہیں، تحریک منہا ج القرآن کے لاکھوں وابستگان و رفقاء میں رفاقت کے نظام کو مزید کیسے بہتر بنایا جائے ؟ یقیناً اس کا انحصار ناظم ِممبر شپ پر ہوتا ہے۔

تبصرہ

Top