تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرہ کے زیرِاہتمام ورکرز کنونشن و قائد ڈے تقریب کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرہ، ضلع منڈی بہاؤالدین کے زیرِ اہتمام ورکرز کنونشن و قائد ڈے تقریب رہائشگاہ جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ضلع منڈی بہاؤالدین حاجی عرفان اللہ گوندل منعقد ہوئی۔
تقریب میں رانا محمد ادریس قادری نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب نے خصوصی شرکت و گفتگو کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے قائد ڈے کی اہمیت، تنظیمی استحکام، رفاقت سازی اور کارکنان کی فکری و عملی تربیت پر زور دیا اور کارکنان کو متحرک و منظم کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
تقریب میں قاری ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوآرڈی نیشن تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب، علامہ محمد عمر ستار قادری ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرہ ضلع منڈی بہاؤالدین، فیض رسول طاہر ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن ضلع منڈی بہاؤالدین اور محترم ملک عابد نواز قادری ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع منڈی بہاؤالدین سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے خصوصی شرکت کی۔













تبصرہ