چیئرمین سپریم کونسل کی جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے سیشن 2003 کے فاضلین کے ساتھ خصوصی نشست

Dr-Hassan-Qadri Session 2003 COSIS Graduates Meeting 2025

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے سیشن 2003 کے فاضلین سے مرکزی سیکریٹریٹ میں خصوصی ملاقات میں مصطفوی معاشرے کی تشکیل میں منہاجینز کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔

مرکزی سیکرٹریٹ پر منہاجینز کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں چیئرمین سپریم کونسل کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن کا دائرہ محض ایک سرگرمی تک محدود نہیں بلکہ یہ تجدیدِ دین کی ہمہ جہت تحریک ہے جو عقیدہ، روحانیت، علم، تحقیق اور تربیت کے کئی بڑے محاذوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے منہاجینز کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ رابطہ کاری، مشاورت، تحقیقی خدمات اور مادرِ علمی سے مضبوط تعلق وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ہر گھر کو ’’مرکز العلم‘‘ بنانا، اگلی نسلوں کی فکری تربیت کرنا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے نظریے کو فروغ دینا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ملاقات میں صدر منہاجینز شاہد لطیف قادری، ڈاکٹر حافظ ظہیر الاسنادی، فیض عالم قادری اور ناظم منہاجینز عمر دراز سمیت جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے 2003 کے فاضلین اور منہاجینز فورم کے ذمہ داران شریک تھے۔

تبصرہ

Top