فقیریے والا گاؤں، قصور میں میاں محمد حنیف مرحوم کے ختمِ چہلم میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی خصوصی شرکت و خطاب

Dr Hussain Qadri Participate Chehlum Ceremony faqiriya Wala Qasoor

فقیریے والا گاؤں، قصور میں میاں محمد حنیف مرحوم کے ایصالِ ثواب اور ختمِ چہلم شریف کے سلسلے میں منعقدہ دعائیہ تقریب برائے ایصالِ ثواب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور فکر انگیز خطاب کیا۔

دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ موت انجام نہیں بلکہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔ انسان اپنی تخلیق کے مرحلے میں پہلے عالمِ ارواح، پھر ماں کے بطن اور وہاں سے دنیا میں آتا ہے، اور ہر بار اسے پہلے سے بہتر جہان نصیب ہوتا ہے۔ اسی طرح مؤمن کے لیے موت بھی خسارے کا نام نہیں کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "مومن کے لیے موت راحت ہے اور اللہ سے ملاقات اس کے لیے سب سے محبوب ہے"۔

انہوں نے کہا کہ جب مؤمن کی روح قبض ہوتی ہے تو فرشتے نور کی صورت میں رحمت اور خوشخبری کے ساتھ نازل ہوتے ہیں اور روح بڑی آسانی سے جسم سے جدا ہوتی ہے۔ روایت ہے کہ مؤمن کے وصال کے وقت جنت سے خوشبو لائی جاتی ہے اور اسے احساس ہوتا ہے کہ وہ دنیا کی آزمائشوں سے نکل کر اپنے رب کے حضور پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبر مؤمن کے لیے ماں کی آغوش جیسی راحت بنتی ہے اور مؤمن کی روح دوسرے نیک ارواح کے ساتھ ملتی ہے اور ایک روحانی اجتماع میں شامل ہو جاتی ہے۔ کاش کہ ہمارا سفرِ آخرت ایسا ہو کہ پیچھے رہ جانے والے روئیں اور آگے ملنے والے خوشی سے ہمارا استقبال کریں۔

آخر میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے میاں محمد حنیف مرحوم کے بلندیِ درجات، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ دعا میں مرحوم کے اہلِ خانہ، بالخصوص میاں محمد حفیظ، صاحبزادگان، جملہ برادران اور رشتہ داروں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

اس دعائیہ تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری، میاں محمد حفیظ، میاں محمد حسیب، علامہ سعید رضا بغدادی، میاں عبدالقادر، میاں ریحان مقبول، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، فیض عالم قادری، اشرف نمبردار، محمد ریاض، چوہدری آصف علی نمبردار، چودھری لیاقت ایڈووکیٹ، چوہدری منظور احمد (رہنما پیپلزپارٹی)، بیریسٹر شاہد مسعود، آصف علی چوہدری، چوہدری عاصم فاروق، چودھری محمد فاروق اور تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے دیگر قائدین اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے۔

تبصرہ

Top