شہزاد رسول قادری کے والد بقضائے الٰہی انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ میں مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کی شرکت

فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اور بزمِ قادریہ کے چیف آرگنائزر شہزاد رسول قادری، طفیل رسول چوہدری اور فیض رسول چوہدری کے والد محترم رضائے الٰہی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ جامع مسجد روحانی قادری، محلہ اشرف آباد میں ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین، علما، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء میں حاجی محمد اسحاق، محمد جنید وارصی، عبد الرحمن، عابد بشیر رندھاوا، علامہ سعید اختر، اورنگ زیب خان، نعیم الدین چودھری، میجر سلمان جہانگیر، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، میاں زاہد اقبال، محمد رضوان وارصی، شیخ محمد عامر رفیع، سجادہ نشین افتخار الحسن، الطاف رندھاوا، حفیظ الرحمن، محمد ثاقب بھٹی، شیخ آفتاب، محمد نوید بٹ، محمد راشد چوہدری، شہزاد احمد خان، سہیل احمد رضا، عبیب وارصی، علامہ شاہد لطیف، حاجی امین القادری، میاں کاشف محمود، سہیل مقصود، حافظ سرفراز احمد، محمد ارشد مغل، محمد خلیل طاہر، زاہد اقبال طاہر، غلام محمد قادری، علامہ اختر حسین، محمد یوسف سلطانی، مرزا منظور حسین، شیخ سہیل سکندر، رانا ناصر نوید، زاہد خان قادری، غلام غوث سمیت دیگر معززین شامل تھے۔
شرکاء نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، جبکہ شہزاد رسول قادری اور اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔









تبصرہ