آغوش آرفن کیئر ہوم میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے آغوش آرفن کیئر ہوم میں شیخ الاسلام کی 75 ویں سالگرہ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی علم و عرفان کا روشن باب ہے۔ انہوں نے اپنے علمی، فکری اور تربیتی سفر کے ذریعے انسانیت کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے روشناس کرایا ہے۔ آغوش کمپلیکس، شیخ الاسلام کے وژن کی عملی صورت ہے۔ یہ ادارہ علم، تعلیم، سماجی خدمات اور فکری رہنمائی کے میدان میں بے مثال خدمات انجام دے رہا ہے۔ آج دنیا میں جہاں انسانیت بحران کا شکار ہے، وہاں آپ ہی کی تعلیمات امن، محبت اور رواداری کا پیغام عام کرتی ہیں۔ آغوش کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے کی جانے والی کاوشیں نہ صرف ان کے مستقبل کی تعمیر کرتی ہیں بلکہ ہمارے معاشرے میں انسانیت کی خدمت کے روشن اصول قائم کرتی ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے ایک مثال ہے کہ علم، اخلاق اور روحانیت کے ساتھ خدمت انسانیت کو کس طرح مربوط کیا جا سکتا ہے۔
تقریب میں راجہ زاہد محمود، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس، کرنل (ر) مبشر اقبال، پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز محترم ممتاز الحسن باروی، پرنسپل منہاج انسٹیٹوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن عباس نقشبندی، وائس پرنسپل قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری اور جملہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ آغوش آرفن کیئر ہوم کے بچوں نے ترانوں اور تقاریر کے ذریعے اپنے قائد سے محبت اور عقیدت کا خوبصورت اظہار کیا بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
























تبصرہ