نائب ناظمِ اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری کی زیرِصدارت مرکزی نظامتِ دعوت کا اہم مشاورتی اجلاس

Nizamat e dawat meeting Under allama-rana-muhammad-idrees-qadri Duroos e Quran

لاہور: نائب ناظمِ اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری کی زیرِ صدارت مرکزی نظامتِ دعوت کے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں رمضان المبارک کے دوران دُروسِ قرآن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں علامہ جمیل زاہد ناظمِ مرکزی نظامتِ دعوت منہاجُ القرآن انٹرنیشنل نے دروسِ عرفانُ القرآن کے اجتماعات کی تیاریوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امسال ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت اور پرنور ساعتوں میں بعد از نمازِ فجر پاکستان کے طول و عرض میں 82 مختلف مقامات پر دروسِ عرفانُ القرآن کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ رمضان المبارک میں دروسِ عرفانُ القرآن کی اجتماعات میں شرکت ہر ایک کے لئے ایک سنہری موقع ہے۔

اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس خصوصاً نوجوان نسل کو اہلِ خانہ کے ہمراہ ان روح پرور اجتماعات میں ضرور شریک ہوں تاکہ قرآن کی روشنی میں اپنی زندگی کو معنویت اور روحانیت سے بھر سکیں۔ نظامتِ دعوت کے اسکالرز اس وقت موضوعات کی تیاری اور دعوت میں مصروف عمل ہیں۔ ہر اجتماع میں قرآن کے معانی، تفسیر اور عملی پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی تاکہ شرکاء نہ صرف علمی لحاظ سے مستفید ہوں بلکہ ان کی روزمرہ زندگی میں قرآن کی تعلیمات کے عملی اطلاق کے مواقع بھی پیدا ہوں۔

اجلاس میں نائب ناظمِ اعلیٰ سنٹرل ہنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری، علامہ ظہیر احمد، علامہ فیاض بشیر قادری، علامی غلام مرتضیٰ علوی، علامہ احسان قادری، علامہ وحید احمد قاسمی، علامہ منہاج الدین قادری، علامہ صابر کمال وٹو، مظہر مہتاب راجپوت سمیت نظامتِ دعوت کے دیگر ممبران موجود تھے۔

Nizamat e dawat meeting Under allama-rana-muhammad-idrees-qadri Duroos e Quran

Nizamat e dawat meeting Under allama-rana-muhammad-idrees-qadri Duroos e Quran

Nizamat e dawat meeting Under allama-rana-muhammad-idrees-qadri Duroos e Quran

تبصرہ

Top