’’خودی‘‘ انسان کی پہچان اور اللہ کی معرفت کا ذریعہ ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

مورخہ: 06 مئی 2026ء

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیرِاہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریبِ تقسیمِ اسناد و تربیتی نشست سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خصوصی خطاب

Dr Hussain Qadri Highlights Spiritual Growth Through Khudi

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور کے تیز رفتار تقاضوں کے پیشِ نظر نوجوان نسل کیلئے تزکیۂ نفس نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق وہ شخص کامیاب ہوتا ہے جو اپنے نفس کو برائیوں سے پاک کرتا ہے۔ عبادات، تعلیم اور ذکرِ الٰہی اسی وقت مؤثر ہوتے ہیں جب انسان کا باطن پاکیزہ ہو، بصورت دیگر ان اعمال کی روح باقی نہیں رہتی۔ ان کا کہنا تھا کہ دین کے تمام احکام کا بنیادی مقصد بھی انسان کے نفس کی اصلاح ہے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ عشقِ رسول ﷺ انسان کے کردار کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے اور یہی وہ قوت ہے جو انسان کو روحانی بلندیوں تک لے جاتی ہے۔

انہوں نے مفکّرِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے افکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقبالؒ نے "خودی" کے ذریعے انسان کو اپنے نفس کی پہچان اور تعمیرِ شخصیت کا درس دیا۔ ان کے مطابق خودی کی پہچان ہی اللہ کی معرفت کا ذریعہ ہے۔ اقبالؒ نے امت کے نوجوانوں کو خود احتسابی، مراقبہ، اخلاص اور عمل کی تلقین کی اور یہ پیغام دیا کہ علم تبھی بامقصد ہے جب وہ تزکیۂ نفس کے ساتھ جڑا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ علم کی دو جہتیں ہیں: ایک ظاہری علم جو کتابوں اور اسباق سے حاصل ہوتا ہے، اور دوسرا باطنی علم جو صحبتِ صالحین، ذکرِ الٰہی اور روحانی تربیت سے حاصل ہوتا ہے۔ کتابیں علم کو شکل دیتی ہیں جبکہ اللہ کا قرب اس علم کو زندگی عطا کرتا ہے۔ اگر علم میں روح شامل نہ ہو تو وہ محض معلومات رہ جاتی ہیں۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے جدید دور کے چیلنجز، خصوصاً آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور عالمی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں ایک مجدد دین کی تجدید کا فریضہ سرانجام دیتا ہے اور موجودہ صدی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی علمی و فکری خدمات لازوال ہیں، جنہوں نے دینِ اسلام کی درست تعبیر اور فکری رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ صبر و شکر انسان کی کامیابی کی بنیادی قدریں ہیں۔ روزمرہ زندگی میں خود احتسابی، دعا، ذکرِ الٰہی اور مطالعۂ کتب کو معمول بنایا جائے اور ہر روز اپنے اعمال کا جائزہ لے کر اپنی اصلاح کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی اسی میں ہے کہ انسان اپنے علم اور عمل دونوں کو اللہ کی رضا کے تابع کرے۔

اس موقع پر پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد ممتاز الحسن باروی نے دیگر فکیلٹی ممبران کے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو حالیہ بین الاقوامی ایوارڈ "سائن آف پیس" ملنے پر اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

تقریب میں مفتی اعظم منہاج القرآن مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، حاجی عبدالغفور قادری، رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ممتاز الحسن باروی، شیخ الحدیث پروفیسر نواز ظفر چشتی، ڈاکٹر محمّد رفیق نجم، بریگیڈیئر (ر) عمر حیات، نوراللہ صدیقی، پروفیسر محبّ اللہ اظہر، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، اشرف ضیغم، شاہد لطیف، ڈاکٹر محمّد اکرم رانا، ڈاکٹر محمّد فاروق رانا، صابر حسین نقشبندی، شفاقت علی بغدادی، عین الحق بغدادی، عائشہ مبشر اور اساتذہ سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

Top