پاکپتن شریف: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت سرپرست تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف رانا منظور علی وامیر تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف سید ابوداؤد شاہ نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ضلع ناظم تحریک منہاج القرآن رانا غلام مصطفی فریدی، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن میاں محمد شریف سسل، تحصیل صدر شیخ محمد اشرف حیدری، تحصیل ناظم محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ، ڈویژنل کوآرڈنیٹر MSM رائے منظور احمد کھرل، تحصیل صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ میاں محمد یٰسین تبسم ایڈووکیٹ کے علاوہ جملہ فورمز کے تمام عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے سید ابو داؤد شاہ بخاری امیر تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن اور الحاج رانا منظور علی سرپرست تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن نے ڈاکٹر طاہر القادری کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ان کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری اور ظالمانہ کرپٹ نظام کے جلد از جلد خاتمے کیلئے کوششیں مزید تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ واضح رہے کہ منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل پاکپتن شریف کے زیراہتمام بھی تحصیل صدر شیخ محمد اشرف حیدری کی رہائش گاہ پر سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ

Top