سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن عارف والہ قبولہ شریف ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ اس موقع پر رشید احمد رضا، ڈاکٹر محمد رفیق یاسر، قاری ریاست علی چدھڑ اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد نے پاکپتن اور عارف والا کا تنظیمی وزٹ کیا، جس میں رفاقت مہم، فہم دین اور مراکز العلم کے حوالے سے بریفنگز اور اہداف دیے گئے۔ وفد میں ناظمہ زونز بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق شامل تھیں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکپتن شریف کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے 34 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پاکپتن میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے شرکت کی۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.