منہاج القرآن کے رہنماؤں کی سیدنا طاہر علاؤالدین القادری ؒکی صاحبزادی کی نماز جنازہ میں شرکت

Syyedna Tahir Ala ud Din

راجہ زاہد محمود کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ اولیا ء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی ؒ کی صاحبزادی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کوئٹہ ہزار گنجی میں ادا کی گئی۔

وفد میں حافظ وقار، محمد علی، احمد بلال، اسماعیل نورزئی، میر میکائیل نذر سنجرانی و دیگر رہنما شامل تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے مرحومہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ راجہ زاہد محمودا ور وفد میں شامل دیگر رہنماؤں نے دربار غوثیہ کوئٹہ میں صاحبزادہ پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی، صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاء الدین القادری الگیلانی سے ملاقات کی، مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

Syyedna Tahir Ala ud Din

Syyedna Tahir Ala ud Din

Syyedna Tahir Ala ud Din

Syyedna Tahir Ala ud Din

تبصرہ

Top