منہاج القرآن بارسلونا کے سپانش کلاس کے طلبہ کا کاتالونیا کے تاریخی مقامات کا دورہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا کے قیام سے لے کر آج تک عہدیداران، نوجوانوں اور طلباء کے لئے مقامی حکومات، صوبائی حکومت، مقامی تنظیمات کے دفاتر اور دیگر اہم تاریخی و تفریحی مقامات کے مطالعاتی دورہ جات کا انتظام کیا جاتا رہا ہے جس سے کاتالونیا (سپین) کی تاریخ وثقافت کے بارے جاننے اور اپنی معلومات میں اضافہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔

مورخہ 10 اپریل 2011ء بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے کاتالونیا کے انتہائی اہم تاریخی و مذہبی مقام Montserrat کا تفریحی و مطالعاتی دورہ ترتیب دیا گیا جس میں منہاج القرآن میں زیرتعلیم سپانش زبان کے طلباء نے شرکت کی۔ 27 افراد پر مشتمل اس دورہ کے شرکاء صبح 8 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سے روانہ ہوئے۔ میٹرو بارسلونا اور کاتالان ٹرین کے ذریعے مونت سیرات پہاڑی کے نیچے واقع اسٹیشن پر پہنچے جہاں سے بلندی پر جانے والی زپ سسٹم ٹرین کے ذریعے پہاڑی پر واقع سیر گاہ اور تاریخی چرچ تک گئے۔ سیرگاہ میں پہنچنے کے بعد تمام شرکاء نے اجتماعی ناشتہ کیا اور سیر کی۔

پہاڑ کی چوٹی پر دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد طالب علم تنزیر الرحمان نے آذان دی اور طالب علم حافظ محمد مسعوداختر کی اقتداء میں نماز ظہر ادا کی گئی۔ نوید احمد اندلسی (ٹیچر سپانش کلاس) نے سب کو Montserrat پہاڑ کی کاتالونیا کی تاریخ میں مذہبی، تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی اہمیت کے بارے میں بتایا اور مختلف سوالوں کے جواب دیئے۔ محمد نواز قادری اور حافظ مسعود اختر نے تحریک منہاج القرآن کے پیغام و منصوبہ جات اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات پر روشنی ڈالی۔ پہاڑی کے وسط میں واقع کاتالونیا کے تاریخی چرچ اور دیگر مذہبی مقامات کا مطالعاتی دورہ کرنے کے بعد تمام شرکاء رات 9 بجے واپس منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا پہنچے۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

Top